میاں نواز شریف , مسلم لیگ ن اور حکومت کے لئے ایک مشورہ
ابھی وقت ہے اگر وقت ہاتھ سے نکل گیا تو ۔۔۔۔۔۔۔
انجم صحرائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہی ہوا جو ہماری سیاسی تاریخ کی شرمناک روائت ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں اور تمام تر تحفظات کے با وجود قو می اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کا بل منظور کر کے نا اہل کو اہل کیا اور میاں نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر بن گئے ۔
کسی کو ہو یا نہ ہو مجھے اس سارے پراسس پر کوئی حیرانی نہیں ہو ئی سب کچھ ویسے ہی ہوا جیسا مجھ جیسا عام شہری سوچ رہا تھا جہاں سیاست عوام کی بجائے خواص کی جا گیر ہو وہاں ایسے ہی نادر شا ہی فیصلے ہو تے ہیں
سندھ میں نیب کو صوبہ بدر کر دیا گیا ٹھیک ہوا ، سرحد میں نیب کے دفاتر کو لگا دیئے گئے درست اور اب ایسے ہی وفاق میں ایک خاندان کو بچا نے کے لئے یہ سب ہو رہا ہے تو ٹھیک ہو رہا ہے
معاف کیجئے گا نظریہ ضرورت صرف ہماری اعلی عدا لتوں کا ہی زیور نہیں رہا بلکہ ہمارے سبھی ریاستی ادارے کے ماتھے کا جھومر بھی ہے ۔
میاں نواز شریف کے ساتھ بھی یہی ہوا پانامہ کی بجاءے اقامہ پر نا اہلی اور نا اہل کو اہل بنانے تک کے سفر میں مسلم لیگ ن کی سمجھ آ نے والی دلچسپی کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کی معصوم بے خبری تک سبھوں نے اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کیا
کتننا کڑوا سچ کہا قمر الزماں کا ئرہ نے ایک ٹی وی شو میں کہ ہمارے مقدس ایوانوں میں بیٹھے محترم قانون ساز اراکین کو پتہ ہی نہیں کہ قا نون سازی کس بلا کا نام ہے ۔ اور یہ ہے بھی حقیقت کہ اگر پتہ ہوتا تو انتخابی اصلاحات کے بل کی منظوری کے بعد احتجاج کی ڈفلی بجانے والی اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپنی آ ئینی ذمہ داریاں پوری کرتیں ۔۔
ہم بھی کیا چیز ہیں گردن اڑانے پر آ ئیں تو بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیں اور نظر انداز کر نے پر آ ئیں تو پاکستان دو لخت کرنے والوں کو پوچم میں لپیٹ کر آ خری آرام گاہ تک چھوڑنے جائیں ۔
تاریخ کے طالب علم ہو نے کے ناطے مجھے میدان سیاست میں ہو نے والی اس نورا کشتی پر کو ئی تعجب نہیں ایسا ہی ہو تا رہا ہے ، ہو رہا ہے اور ہوتا رہے گا ۔
میں نے تو بس ایک مشورہ نواز شریف ، حکومت مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کو دینا ہے اور وہ یہ کہ پا کستان کے یہ کملے اور بے خبر عوام سیاسی فیصلوں میں جتنے بھی غیر دانشمند ، کملے اور روائتی ہوں ان کی اپنے آ قا اللہ کے حبیب خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآ لہ وصلعم سے ان کی محبت اور عقیدت لا زوال ہے ۔
پاکستان کے مسلمانوں کی روح اور رگوں میں آ قاءے نامدارحضرت محمد صلی اللہ وعلیہ وصلعم کی خاتمیت ، عظمت اور محبت رچی بسی ہے اس عاشق رسول قوم کے ان خالص ، صادق اور معصوم جذ بوں سے کبھی نہ کھیلنا ۔
پاکستان کی اپوزیشن سیاسی اور مذ ہبی جماعتیں انتتخابی اصلاحات کے بل پر ختم نبوت بارے جن تحفظات و شکایات کا شکار ہیں میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تحفظات و شکایات کو بلا تا خیر دور کرے ۔
ابھی وقت ہے اگر وقت ہاتھ سے نکل گیا تو پھر کچھ بِھی نہیں بچے گا نہ سیاست ، نہ صدارت اور نہ ہی حکو مت سوائے پچھتاوے اور افسوس کے ۔۔
اللہ کریم آپ کو عقل سلیم عطا کرے آمین