• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ختم نبوت ﷺ قانون میں ترمیم پر 5 اکتوبر کو تمام دینی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ,حکمران جماعت نے نا اہل شخص کو پارٹی سربراہ بنا کر آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا .سراج الحق

webmaster by webmaster
اکتوبر 5, 2017
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
ختم نبوت ﷺ قانون میں ترمیم پر 5 اکتوبر کو تمام دینی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ,حکمران جماعت نے نا اہل شخص کو پارٹی سربراہ بنا کر آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا .سراج الحق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمران جماعت نے سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل قرار دیئے گئے شخص کو پارٹی سربراہ بنانے کے لیے آئین کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے ، اگر جمہوریت کو اس سے کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومتی ٹولہ ہوگا ، ملک میں سیاست فرد اور خاندان کے گرد گھوم رہی ہے ، یہ جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے ، پانامہ لیکس کے دیگر 436 کرداروں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ، ہم کسی ایک فرد یا خاندان کا نہیں ، ان تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں جنہوں نے اپنے عہدوں کا غلط استعما ل کر کے قومی دولت کو لوٹ کر بیرونی بنکوں میں جمع کیا ،حکمران جماعت نے آئین میں ترمیم کر کے قادیانی ووٹروں کو بھی مسلم ووٹرز کی فہرستوں میں شامل ہونے کا موقع دیا، اس کے خلاف 5 اکتوبر کو منصورہ میں دینی جماعتوں کو جمع کر کے مشترکہ لائحہ عمل دیں گے ۔
اسلام آباد میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑی قومی تحریک کے نتیجہ میں بناتھا ، کسی فرد واحد یا خاندان نے نہیں بنایا تھا مگر 70 سال سے جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے چند خاندان اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہیں جو سیاست اور جمہوریت کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں ، ان لوگوں نے اپنے سرکاری منصبوں کا غلط استعمال کر کے ریاستی اداروں کو تباہ کیا اور قومی دولت کے اربوں کھربوں لوٹ کر بیرون ملک منتقل کردیے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری ، تعلیم ، صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی سمیت لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کا ذمہ دار یہی ٹولہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک اور احتساب مہم جاری ہے اور ہم اس وقت تک ان لٹیروں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے جب تک لوٹی گئی قومی دولت کو واپس نہیں لے آتے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر چوکوں اور چوراہوں میں احتجاجی مظاہرے ہونے لگے تو پھر آئین اور قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی بالادستی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، نوازشریف سمیت حکمران جماعت کے کسی فرد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو دل سے تسلیم نہیں کیا ورنہ وہ اس طرح سپریم کورٹ اور اداروں کی توہین نہ کرتے ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم کی آڑ میں عالمی استعمار ی ایجنڈے کو پورا کرتے ہوئے حکومت نے قادیانیوں کو بھی مسلمانوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کردیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ختم نبوت ﷺ کے قائل ہونے کے حلف کو آئین سے نکالنے سے قادیانی اپنا اندراج مسلم ووٹر لسٹوں میں کروائیں گے اور اس طرح قادیانیوں کی غیر مسلم شناخت ختم ہو کر رہ جائے گی اور پاکستان و پیغمبر اسلام ﷺ کے دشمنوں کو ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں پر پہنچنے کا موقع مل جائے گا۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/03-Oct-2017/652931

Tags: National News
Previous Post

چوک اعظم ۔خانہ بدوش بچی ہوش میں آگئی ۔ملزمان زیادتی کرنا چاہتے تھے ۔انکار پر چھریاں ماریں ،دو روز گذرنے کے بعد بھی واقعہ کا پرچہ درج نہیں ہو سکا ، لیڈی ڈاکٹر کی طرف سے حتمی رزلٹ آنے کے بعد قانونی کاروائی ہو گی ۔تفتیشی آفیسر مرید حسین

Next Post

میاں نواز شریف , مسلم لیگ ن اور حکومت کے لئے ایک مشورہ ، ابھی وقت ہے اگر وقت ہاتھ سے نکل گیا تو ۔۔ انجم صحرائی

Next Post
میاں نواز شریف , مسلم لیگ ن اور حکومت کے لئے ایک مشورہ ، ابھی وقت ہے اگر وقت ہاتھ سے نکل گیا تو ۔۔ انجم صحرائی

میاں نواز شریف , مسلم لیگ ن اور حکومت کے لئے ایک مشورہ ، ابھی وقت ہے اگر وقت ہاتھ سے نکل گیا تو ۔۔ انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمران جماعت نے سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل قرار دیئے گئے شخص کو پارٹی سربراہ بنانے کے لیے آئین کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے ، اگر جمہوریت کو اس سے کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومتی ٹولہ ہوگا ، ملک میں سیاست فرد اور خاندان کے گرد گھوم رہی ہے ، یہ جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے ، پانامہ لیکس کے دیگر 436 کرداروں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ، ہم کسی ایک فرد یا خاندان کا نہیں ، ان تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں جنہوں نے اپنے عہدوں کا غلط استعما ل کر کے قومی دولت کو لوٹ کر بیرونی بنکوں میں جمع کیا ،حکمران جماعت نے آئین میں ترمیم کر کے قادیانی ووٹروں کو بھی مسلم ووٹرز کی فہرستوں میں شامل ہونے کا موقع دیا، اس کے خلاف 5 اکتوبر کو منصورہ میں دینی جماعتوں کو جمع کر کے مشترکہ لائحہ عمل دیں گے ۔ اسلام آباد میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑی قومی تحریک کے نتیجہ میں بناتھا ، کسی فرد واحد یا خاندان نے نہیں بنایا تھا مگر 70 سال سے جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے چند خاندان اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہیں جو سیاست اور جمہوریت کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں ، ان لوگوں نے اپنے سرکاری منصبوں کا غلط استعمال کر کے ریاستی اداروں کو تباہ کیا اور قومی دولت کے اربوں کھربوں لوٹ کر بیرون ملک منتقل کردیے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری ، تعلیم ، صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی سمیت لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کا ذمہ دار یہی ٹولہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک اور احتساب مہم جاری ہے اور ہم اس وقت تک ان لٹیروں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے جب تک لوٹی گئی قومی دولت کو واپس نہیں لے آتے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر چوکوں اور چوراہوں میں احتجاجی مظاہرے ہونے لگے تو پھر آئین اور قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی بالادستی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، نوازشریف سمیت حکمران جماعت کے کسی فرد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو دل سے تسلیم نہیں کیا ورنہ وہ اس طرح سپریم کورٹ اور اداروں کی توہین نہ کرتے ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم کی آڑ میں عالمی استعمار ی ایجنڈے کو پورا کرتے ہوئے حکومت نے قادیانیوں کو بھی مسلمانوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کردیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ختم نبوت ﷺ کے قائل ہونے کے حلف کو آئین سے نکالنے سے قادیانی اپنا اندراج مسلم ووٹر لسٹوں میں کروائیں گے اور اس طرح قادیانیوں کی غیر مسلم شناخت ختم ہو کر رہ جائے گی اور پاکستان و پیغمبر اسلام ﷺ کے دشمنوں کو ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں پر پہنچنے کا موقع مل جائے گا۔ source... http://dailypakistan.com.pk/national/03-Oct-2017/652931

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.