راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سیاست میں پاک فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ، پاک فوج آئین اور قانون کے تحت ملک کی حفاظت کر رہی ہے، ملک میں مارشل لاءکا تاثر دینا بالکل بے بنیاد اور کوئی بھی اس پر بات نہ کرے کیوں کہ اس معاملے پر بات بھی کرنا بالکل فضول ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو آئین اور قانون کے تحت جو حکم ملتا ہے وہ اسے کرنے کی پابند ہے ، پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کا کردار آئینی تھا اور اس کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا ،جے آئی ٹی کے بعد ایک معاملہ چل رہا ہے جو ہمیں پتا ہے اور سپریم کورٹ اس پر کام کر رہی ہے جبکہ پاک فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنا کام کرے گی مگر موجودہ معاملے کے پیچھے فوج ہے یا مارشل لا لگانا چاہتا ہے اس پر بات کرنا بھی فضول ہے
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/05-Oct-2017/654127