لیہ ( صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،تمام ایمر جنسی ادارے ہائی الرٹ ،داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت ،دریائی پتن مکمل طور پر سیل ،پاک فوج کی بھی خدمات حا صل ،ایلیٹ کمانڈوز جلوس پر تعینات ،135مقامات پر CCTVکیمرے نصب ،09,10محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ،لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی مانیٹرنگ کنٹرول روم کے ذریعے کی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کے متعلق کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء ڈ ی پی او لیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تمام ایمرجنسی ادارے ہائی الرٹ ہیں ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس پکٹس قائم ہیں ضلع میں داخل ہونے والی ہر گاڑی اور مسافر کا ویڈیو ریکارڈ مر تب کیا جارہا ہے جب کہ دیگر اہم مقامات پر پولیس پکٹس قائم ہیں دریائی پتن کو مکمل طور پر سیل کرکے کشتیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے عزاداری کے جلوس و مجالس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اورتما م عزاداری جلوسوں کو بھاری نفر ی کے ساتھ منزل مقصود پر پہنچایا جائے گا جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے جدید آن لائن کمانڈ اینڈ کنٹرول وین کے استعما ل کے ساتھ ساتھ 135مقامات پر CCTVکیمرے نصب کردیے گئے ہیں جن کے ذریعے کنٹرول روم میں آن لائن مانیٹرنگ کی جارہی ہے تما م جلو سوں کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے پاک فوج کی کمپنیاں بھی موجود ہیں ڈی پی او نے تفصیلات بتلاتے ہوئے کہا کہ 09اور 10محرم الحرام کو ضلع ھذا میں 113عزاداری جلو س اور 389مجالس کاانعقاد ہوگا ڈی پی او نے کہا کہ 09اور 10محرم الحرام کو ڈبل سواری پر عائد پابندی کو یقینی بنایا جائے گا خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر کا اندراج ہوگا امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ضلع میں تما م حساس ادارے اور پولیس انتہائی چوکس ہے مختلف اوقات میں ہوٹل ،سرائے ،ریسٹورنٹ کی چیکنگ اور سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں ڈی پی او آفس میں قائم کنٹرول روم میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے