لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں محرم الحرام کے دوران ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی ہدایت پر معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے ضلع کی پانچ میونسپل کمیٹیوں میں موثر پلان ترتیب دے کر عزاداری کے جلوسوں کے روٹس پر صحت و صفائی، روشنی ،جنریٹرز کی فراہمی ایسے اقدامات عمل میں لاے جارہے ہیں ۔ چیئرمین ایم سی لیہ حافظ محمد جمیل نے محرم الحرام پلان ترتیب دے کرتمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ڈیوٹی روسٹرمرتب کرکے خدمات سرانجام دی جارہی ہیں ۔تفصیل کے مطابق ایم سی لیہ کے تحت نالہ جات ،سیور ،مین ہول کور ،تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے،جلوسوں کے روٹس پر ڈیوٹی دینے، بجلی کی فراہمی ،ایمرجینسی لائٹس کے لیے منظم بنیادوں پر مانیٹرنگ کے ذریعے کام کیا جارہا ہے جس کے لیے چیف آفیسر اللہ نواز خان کی نگرانی میں میونسپل آفیسر اعجاز احمد ملغانی ،ایم او فنانس ملک غلام رسول ،سب انجنیئررانا شرافت علی ،یوسف علی ،مہتاب انصاری اسی طرح سینٹری انسپکٹر عبدالرحمان،دراغہ جات شاہین عباس،عطا محمد ،ذاکر حسین ،منور اقبال ،ممتازحسین ،غلام اکبر،محمد اقبال،منوراقبال کے علاوہ سینٹری ورکرز ،متعلقہ مشینری کے ہمراہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن کی مانیڑنگ کے لیے تین شفٹوں پر مشتمل کنٹرول روم کام کررہا ہے جس کا رابطہ نمبر 0606-412839اور ایمراجینسی نمبر 16ہے جبکہ چیئرمین حافظ محمد جمیل روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کررہے ہیں اور ایک سو سے زائد افراد پر مشتمل ٹیموں کی کارکردگی کو ماینٹرکیا جارہا ہے۔