لیہ(صبح پا کستان)حضرت عمرفاروق کانظام حکومت اورفلاحی کردارآج بھی مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کااظہارشادی آسان کروتحریک کے بانی محمد صدیق پرہارنے جامع مسجدگلزارمدینہ ریلوے کالونی لیہ میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خلیفہ ثانی حضرت عمرفاروق رعایاکی خبرگیری کے لیے راتوں کوگشت کیاکرتے تھے تاکہ جولوگ دربارخلافت تک نہیں پہنچ سکتے ان کے احوال سے آگاہی ہوجائے۔سرکاری خزانے کوعوام کی امانت سمجھتے تھے ۔ایک دفعہ علاج کے لیے شہدکی ضرورت تھی۔مسجدنبوی میں حاضرین سے اجازت لے کربیت المال سے حسب ضرورت شہدلیا۔محمدصدیق پرہارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمرفاروق نے قحط کے دنوں میں گوشت، گھی وغیرہ کھاناچھوڑدیا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی حضرت عمرفاروق کانظام حکومت قائم ہوجائے توکوئی شخص بھوکااوربیروزگارنہیں رہے گا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









