• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

حضرت امام حسین علیہ السلام کا مشن ہمارے لیے مشعل راہ ہے , تحریر . منصوراحمد سکھانی

webmaster by webmaster
ستمبر 23, 2017
in کالم
0
حضرت امام حسین علیہ السلام کا مشن ہمارے لیے مشعل راہ ہے ,  تحریر . منصوراحمد سکھانی

حضرت امام حسین علیہ السلام کا مشن ہمارے لیے مشعل راہ ہے 
تحریر . منصوراحمد سکھانی 
mansoordgk@gmail.com 

محرم الحرام کو اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہونے کا شرف حاصل ہے . یہ بابرکت اور مقدس مہینہ حضرت امام حسین علیہ السلام او ران کے عزیز و اقارب کی عظیم قربانی سے شروع ہوتا ہے اور اس کااختتام بھی قربانی پر ہوتا ہے جس قوم کے سال کی ابتداو انتہا قربانی پر ہو تو اس کی عملی زندگی میں بھی قربانی کو بڑا عمل دخل حاصل ہے . بلاشبہ مسلمانان عالم حضرت امام حسین علیہ السلام کی یادمناتے ہیں . نواسہ رسول ﷺ کی عظیم قربانی اور ان کا مشن ہمارے لیے مشعل راہ ہے . اسلام میں جانی و مالی قربانیوں کی زیادہ تاکید کی گئی ہے . واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک معرکہ تھا جس میں حق کا بول بالا ہوا اور باطل دنیا سے مٹ گیا . حسینیت زندہ ہے اور قیامت تک زندہ رہے گی اور اس کے مقابلے میں یذیدیت ہمیشہ کیلئے مٹ گئی . مسلمان حضرت محمد ﷺ او راہلبیت ؑ سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں اس لیے ہمیں چاہیئے کہ ہم مشن حسینی کو جاری و ساری رکھیں اور ہر میدان میں حق کا ساتھ دیں. ظلم و تشدد کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور اپنی صفوں میں مضبوط و مستحکم اتحاد پیدا کریں تاکہ کسی وقت حق کے مقابل باطل آئے تو خود ہی پاش پاش ہو جائے. بحیثیت مسلمان بھی ہم بھائی بھائی ہیں اور تمام دنیائے اسلام کے مسلمان آپس میں رشتہ اخوت میں منسلک ہیں . رسول اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ مسلمان آپس میں بھائی ، بھائی ہیں اب اس فرمان کی نسبت سے ہمیں اپنے ملک میں بھائی چارے سے رہنا چاہیئے اور فروعی اختلافات ختم کرکے ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کرنا چاہیئے جیسا کہ روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہمارے ارد گرد قرب وجوار میں حالات زیادہ بہتر نہیں ہیں اور دشمن اپنے ناپاک ارادوں کیساتھ تاک میں ہے اور نقصان پہنچانے کا موقع تلاش کر رہاہے . محرم الحرام کے مقدس مہینے میں ہم سب کا فرض ہے کہ موجودہ حالات میں اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں . ہم آہنگی ، رواداری اور بھائی چارے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے . پوری قوم کو ملک کے استحکام کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا او راپنے تمام فروعی اختلافات پس پشت ڈال کر ملک دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونا ہو گا . بدامنی کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے ملک کے کونے کونے میں امن و محبت کا پیغام پہنچانا ہو گا . موجودہ حالات میں ہم سب کا فرض ہے کہ آگے آئیں اور ملک کی سا لمیت و بقا کیلئے مثالی کردارادا کریں . ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی امن وامان ک قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بھر پور کردارادا کرنا ہو گا . اس مقصد کیلئے ملی و مذہبی فریضہ سرانجام دینے کے عزم کا اعادہ کریں چیئرمین متحدہ علماء و کنوینر پنجاب سب کمیٹی برائے امن و خطیب بادشاہی مسجد لاہو رمولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان بھر کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور دیگر نمائندوں پر مشتمل باہمی اتحاد قائم کیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے ملک میں مجموعی طو رپر امن و امان کی فضا قائم ہے . زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرا د اس بات پر متحد و متفق ہیں کہ وہ کسی کو بھی شرانگیزی اور تخریب کاری کی اجازت نہیں دیں گے اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کرتے ہوئے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے . موجودہ حالات میں ہر مسلمان کا مذہبی و دینی فریضہ ہے کہ وہ اپنے حلقہ اثر میں اتحاد و اتفاق کا درس دے او راپنی باقی زندگی مشن حسینی ؑ کے تابع بسر کرے . شرانگیزی کو ناپسند کرے کسی کو ناپسندیدہ بات یا مذہب کے خلاف اکسانے کی بات نہ کرے جس سے ملکی حالات پر برا اثر پڑے . مسلمانوں کا شیوہ ہے کہ وہ حسن اخلاق ، رواداری ، اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں . علمائے کرام ، ذاکرین حضرات کو بھی وقت کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے فروعی اختلافات سے پرہیز کرنا چاہیئے. اپنے خطبات اور مجالس میں احتیاط برتتے ہوئے رواداری او رشائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے . ایام عاشورہ کے دوران زیادہ سے زیادہ صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیئے.

Tags: column by mansor sikhani
Previous Post

لیہ ۔ پو لیس نے ضلع بھر میں منعقدہ مجالس پر بھر پور سکیورٹی ، قیام امن اور شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کیے ہوئے ہیں ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء

Next Post

لیہ ۔حضرت عمرفاروق کانظام حکومت اورفلاحی کردارآج بھی مشعل راہ ہے ۔محمدصدیق پرہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

حضرت امام حسین علیہ السلام کا مشن ہمارے لیے مشعل راہ ہے  تحریر . منصوراحمد سکھانی  mansoordgk@gmail.com 

محرم الحرام کو اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہونے کا شرف حاصل ہے . یہ بابرکت اور مقدس مہینہ حضرت امام حسین علیہ السلام او ران کے عزیز و اقارب کی عظیم قربانی سے شروع ہوتا ہے اور اس کااختتام بھی قربانی پر ہوتا ہے جس قوم کے سال کی ابتداو انتہا قربانی پر ہو تو اس کی عملی زندگی میں بھی قربانی کو بڑا عمل دخل حاصل ہے . بلاشبہ مسلمانان عالم حضرت امام حسین علیہ السلام کی یادمناتے ہیں . نواسہ رسول ﷺ کی عظیم قربانی اور ان کا مشن ہمارے لیے مشعل راہ ہے . اسلام میں جانی و مالی قربانیوں کی زیادہ تاکید کی گئی ہے . واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک معرکہ تھا جس میں حق کا بول بالا ہوا اور باطل دنیا سے مٹ گیا . حسینیت زندہ ہے اور قیامت تک زندہ رہے گی اور اس کے مقابلے میں یذیدیت ہمیشہ کیلئے مٹ گئی . مسلمان حضرت محمد ﷺ او راہلبیت ؑ سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں اس لیے ہمیں چاہیئے کہ ہم مشن حسینی کو جاری و ساری رکھیں اور ہر میدان میں حق کا ساتھ دیں. ظلم و تشدد کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور اپنی صفوں میں مضبوط و مستحکم اتحاد پیدا کریں تاکہ کسی وقت حق کے مقابل باطل آئے تو خود ہی پاش پاش ہو جائے. بحیثیت مسلمان بھی ہم بھائی بھائی ہیں اور تمام دنیائے اسلام کے مسلمان آپس میں رشتہ اخوت میں منسلک ہیں . رسول اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ مسلمان آپس میں بھائی ، بھائی ہیں اب اس فرمان کی نسبت سے ہمیں اپنے ملک میں بھائی چارے سے رہنا چاہیئے اور فروعی اختلافات ختم کرکے ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کرنا چاہیئے جیسا کہ روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہمارے ارد گرد قرب وجوار میں حالات زیادہ بہتر نہیں ہیں اور دشمن اپنے ناپاک ارادوں کیساتھ تاک میں ہے اور نقصان پہنچانے کا موقع تلاش کر رہاہے . محرم الحرام کے مقدس مہینے میں ہم سب کا فرض ہے کہ موجودہ حالات میں اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں . ہم آہنگی ، رواداری اور بھائی چارے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے . پوری قوم کو ملک کے استحکام کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا او راپنے تمام فروعی اختلافات پس پشت ڈال کر ملک دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونا ہو گا . بدامنی کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے ملک کے کونے کونے میں امن و محبت کا پیغام پہنچانا ہو گا . موجودہ حالات میں ہم سب کا فرض ہے کہ آگے آئیں اور ملک کی سا لمیت و بقا کیلئے مثالی کردارادا کریں . ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی امن وامان ک قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بھر پور کردارادا کرنا ہو گا . اس مقصد کیلئے ملی و مذہبی فریضہ سرانجام دینے کے عزم کا اعادہ کریں چیئرمین متحدہ علماء و کنوینر پنجاب سب کمیٹی برائے امن و خطیب بادشاہی مسجد لاہو رمولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان بھر کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور دیگر نمائندوں پر مشتمل باہمی اتحاد قائم کیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے ملک میں مجموعی طو رپر امن و امان کی فضا قائم ہے . زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرا د اس بات پر متحد و متفق ہیں کہ وہ کسی کو بھی شرانگیزی اور تخریب کاری کی اجازت نہیں دیں گے اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کرتے ہوئے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے . موجودہ حالات میں ہر مسلمان کا مذہبی و دینی فریضہ ہے کہ وہ اپنے حلقہ اثر میں اتحاد و اتفاق کا درس دے او راپنی باقی زندگی مشن حسینی ؑ کے تابع بسر کرے . شرانگیزی کو ناپسند کرے کسی کو ناپسندیدہ بات یا مذہب کے خلاف اکسانے کی بات نہ کرے جس سے ملکی حالات پر برا اثر پڑے . مسلمانوں کا شیوہ ہے کہ وہ حسن اخلاق ، رواداری ، اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں . علمائے کرام ، ذاکرین حضرات کو بھی وقت کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے فروعی اختلافات سے پرہیز کرنا چاہیئے. اپنے خطبات اور مجالس میں احتیاط برتتے ہوئے رواداری او رشائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے . ایام عاشورہ کے دوران زیادہ سے زیادہ صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیئے.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.