سالانہ پانچواں تھل میلہ
رپورٹ ۔ صابر عطاء
سالانہ پانچواں تھل میلہ اختتام پذیر ۔صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ کی شرکت ۔عطاء محمد نیازی داؤد خیلوی سمیت متعد گلوکاروں کی شاندار پُرفارمنس ۔شعراء کرام نے سماں باندھ دیا ۔خصوصی تھل میلہ ایوارڈز کی تقسیم ۔’’میلے ٹھیلے ہماری ثقافت کا ظہار ہوتے ہیں۔ان کے انعقاد سے ثقافتی و ادبی قدروں کو فروغ اور انتہاپسندی پر قابو پایا جا سکتا ہے ‘‘۔صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ ۔ہم ایسی تقریبات کا انعقاد کرتے رہیں گے ۔صابر عطاء ۔تفصیل کے مطابق ۔عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی سرپرستی میں کام کرنے والی ادبی ،ثقافتی و سماجی تنظیم سانول سنگت چوک اعظم کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں سالانہ پانچواں ایک روزہ تھل میلہ منعقد ہوا ۔جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ تھے ۔جبکہ مہمانان اعزاز میں ضلعی وائس چیئرمین ضلع کونسل لیہ مہر نور محبوب میلوانہ ،ڈی ایس پی سرکل چوک اعظم سعادت علی چوہان ،وائس چئیرمین یونین کونسل جمال چھپری چوہدری عرفان نزیر کاہلوں ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثار خان ،سردار بابر خان مگسی ،آصف رضا ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر عنصر بلال چوہدری غلام عباس سندھو ،ایس ایچ او وسیم اکبر خان لغاری ،جنرل کونسلر مہر عارف حسین سندھڑ ،مزدور کونسلر اخلاق سندھڑ ،غلام عباس بپی،یوتھ کونسلر ارسلان تھہیم عبدالرزاق سیال فرہاد خان نیازی ،حبیب جوئیہ ندیم اختر ،ڈاکٹر شہزاد علی رضاء ،عامر اعجاز گل ،شکور سندھو ،یٰسین گجر ،عمر شاکر اور دیگر تھے ۔جس میں شاعری اور موسیقی کی دو نشستیں منعقد ہوئیں ۔پہلی نشست مشاعرہ کی تھی جبکہ دوسری نشست موسیقی پر مشتمل تھی ۔مشاعرہ کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر گل عباس اعوان نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی معروف شاعر تنویر شاہد محمد زئی تھے ۔مشاعرہ میں عمر جی تنہا ،خالد خیال ،حکیم منصور عالم ،عابد کھوکھر ،شفقت عابد ،عاشق راقب ،فیاض انمول ،ایم بی راشد ،فرخ عدیل ،امام بخش اسیر ،ریاض قیصر قیصرانی ،ذیشان منظور ،شوکت عاجز ،شاکر کاشف ،اور ڈاکتر گل عباس اعوان نے اپنا پنا کلام پیش کیا ۔
موسیقی کی نشست میں عالمی شہرت یافتہ لوک گلوکار عطاء محمد نیازی داؤ خیلوی ،غلام عباس دریا خانوی ،اختر چشتی ،احمد حسن ساگر ،عباس علی راہی ،راول بلوچ ،اسلم ساجد ،پروفیسر عمران اشرف جھنڈیر ،افتخار عطاء اللہ ،لیاقت علی ،عاشق مستانہ ،مدثر ڈُلو ،غلام یٰسین غلام ،اور دیگر نے سرائیکی ،پنجابی اور اردو نغمے پیش کیے ۔ہزاروں شہریوں نے شرکت کی اور رات گئے تک محظوظ ہو تے رہے ۔
صوبائی وزیراقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ میلے ٹھیلے ہماری ثقافتی و ادبی قدروں کا اظہارہوتے ہیں ۔ان میلوں کے ذریعے لوگوں کو تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فنکار اور شعراء امن کے سفیر ہوتے ہیں اور یہ طبقے ہی ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے مخلصانہ طور پر کوشاں رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان میلوں کے ذریعے ہم نہ صرف اپنی ثقافتی وادبی قدروں کو فروغ دے سکیں گے بلکہ ہم معاشرے میں بڑھتی بے چینی ،اضطرابیت اور انتہا پسندی پر بھی قابو سکتے ہیں ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر مہر اعجاز اچلانہ ،ڈی ایس پی سعادت علی چوہان ،عرفان نزیر کاہلوں ،عطاء محمد خان نیازی داؤد خیلوی ،تنویر شاہد محمد زئی ،مہر نور محبوب میلوانہ ،اور دیگر نے فنکاروں اور شعراء میں تھل میلہ خصوصی ایوارڈز تقسیم کیے ۔
آخر میں سانول سنگت چوک اعظم کے صدر محمد صابر عطاء تھہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھل میلہ کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں کو معیاری اور مفت تفریح مہیا کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بھر پور موقع فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانول سنگت چوک اعظم کے زیراہتمام اب تک گزشتہ 6سالوں میں 280ادبی و ثقافتی تقریبات اور 5سالانہ تھل میلے منعقد کیے جا چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ایسے میلے اور تقریبات کا انعقادکیا جاتا رہے گا ۔میلہ کے آرگنائزر لالہ اقبال ساقی ،آصف بشیر ایڈووکیٹ تھے ۔