ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا 21ستمبر کو دورہ ڈیرہ غازیخان متوقع ہے جہاں وہ ڈیرہ تا مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ جلسہ عام سے خطاب کریں گے . وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم ، ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم ، رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے وزیر اعلی کے دورہ کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں . اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان کھوسہ ، میئر شاہد حمید چانڈیہ سمیت دیگر منتخب نمائندے اور افسران موجود تھے