لیہ(صبح پا کستان)عوامی نمائندوں کی مکمل عدم توجہی کے باعث سعید فارم کے گردونواح کی گلی محلے میں سیوریج اور نکاس آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کے باعث نالیوں کا پانی گلیوں میں جمع ہوگیا ٹھیکیدار گلی کی نالی سولنگ کا کام اور سوئی گیس کی لائن بچھانے والا ٹھیکیدار بھی کام ادھورا چھوڑ کر بھاگ گیا جس کی وجہ سے یہاں کے رہنے والے بچے بوڑھے خواتین اور طلباء و طالبات گھروں میں قید ہو کررہ گئے ہیں ہروقت پانی کھڑا رہنے سے مہلک اور وبائی امراض پھیلنے کا شدید خدشہ ہے علاقہ میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے بڑے بڑے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا سانس لینا بھی دشوار ہو کر رہ گیا ہے اہل علاقہ محمد رمضان،بشیر احمد،نذیر حسین،ارشادحسین،محمدقاسم،مصطفیٰ رسول ،صفدر حسین نے کہا کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل احمد،وائس چیئرمین سید گلزار حسین شاہ بخاری،کونسلر مرتضیٰ قریشی ،ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد،ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کو متعدد بار علاقہ کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی شہریوں نے ڈی سی لیہ سید واجد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ کا دورہ کرکے عوام کو گندگی اور گندے پانی سے نجات دلائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔