ملتان (پ ر ) ملتان گریژن میں یوم دفاعِ پاکستان اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ملتان کور کے زیر اہتمام 53ویں یوم دفاع کے سلسلے میں یاد گار شہداء پرایک پُر وقارتقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ایوب اسٹیڈیم میں شہریوں کی دلچسپی اور معلومات کے لئے جنگی سازو سامان کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیاہے۔ یہ نمائش 5سے 6ستمبر تک جاری رہے گی ۔جس میں جدید اسلحہ ، گن شپ ہیلی کاپٹر ، ٹینک ، رڈار سسٹم ، مشین گنیں اور دیگر سامان رکھاجائے گا ۔ لوگوں کا جوش و ولولہ بڑھانے کیلئے فوجی بینڈ ملی نغموں اور جنگی گانوں کی خوبصورت دھنیں بکھیرتارہے گا ۔یہ نمائش مرد ، خواتین ، بچے اور خصوصاً سکول و کالجز کے طلباء و طالبات کے لیے تفریح کے ساتھ ساتھ معلومات کا سبب بھی بنے گی ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









