دھوری اڈہ (ممتاز مچھرانی سے )،رورل ہیلتھ سنٹرمرہان کے ڈاکٹرکا ایکسیڈنٹ کے زخمی کو فرسٹ ایڈ نہ دینے نشترہسپتال لے جانے پرورثا سے تلخ کلامی بدتمیزی گالیاں دے کر ہسپتال سے نکال دیا جس پرورثا اور اہل علاقہ کا دوسرے روز ہ ہسپتال میں درجنوں افراد کا احتجاج ضلعی وائس چیئرمین کی مداخلت دوروزمیں تبادلہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم اگردوروزمیں تبادلہ نہ ہواتوپھرتبادلے تک احتجاج کی دھمکی
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دھوری اڈہ کے نواح چکنمبر455ٹی ڈی اے کے محمداصغرولد فوجی غلام رسول اعوان کا موٹرسائیکل حادثہ مین دوٹانگیں ٹوٹ گئی اور گلا بھی کٹ گیاتھا جسے طبی امداد کیلئیے رورل ہیلتھ سنٹرمرہان لا یا گیا ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرعبدالرحمان نے فرسٹ ایڈ دینے کی بجائے فوری نشتر ہسپتال ملتان لے جانے کو کہا جس پرورثا باضدتھے کہ آپ اسے فوری فرسٹ ایڈدیں بعد میں ہم ایمبولینس کا بندوبست کرکے اس کو نشترہسپتال لے جاتے ہیں اس پرڈاکٹرعبدالرحمان طیش میں آگیا اور ورثا سے بدتمیزی اور گالیادینا شروع کردیااوردھکے دے کرہسپتال سے نکال دیا جس پر لوگوں نے بیچ بچاوکیا
دوسرے روزچکنمبر455,456ٹی ڈی اے کے درجنوں افراد ہسپتال جمع ہوگئے اور اپنااحتجاج ریکارڈ کرایا اور ڈاکٹر کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا منصوبہ بنالیا احتجاج میں موجود نزیراحمد،محمدراشدگولڑوی ،عبدالجبار،عبدالمجید،کامران،محمدفیصل،غلام رسول، سردارعلی۔ملازم حسین ودیگر نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالرحمان انتہائی بدتمیزبداخلاق بدکردار ہے جو آئے روذ سٹاف کو گالیاں دینا ہسپتال میں آئے مریضوں کوگالیاں دینا معمول کی بات ہے کچھ عرصہ قبل لیڈی ڈاکٹر کی موجودگی میں نرسنگ سٹاف کو گالیاں دیں نرسنگ سٹاف نے احتجاج کیا پھران سے معافی مانگ لی سوئپرنزیراحمدکو غلیزگالیاں دٰیں جس نے ڈپٹی کمشنرلیہ کودرخوست دے رکھی ہے جس کی انکوائری چل رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں آنے والے ہرفرد کے ساتھ بدتنیزی عام روٹین کی بات ہے انھوں ڈاکٹرعبدالرحمان کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ضلعی وائس چیئرمین مہرحاجی نورمحبوب میلوانہ نے مداخلت کرتے ہوئے تمام افراد کو یونین کونسل مرہان لے آئے ان سے مذاکرات کئے کامیاب مذاکرات پر دوروز میں ڈیوٹی ڈاکٹر کے تبادلے کی یقین دہانی کرائی اور احتجاج ختم کرنے کو کہا جس پرتمام افراد نے احتجاج ختم کردیا