• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

قومی سلامتی کمیٹی نےامریکی الزامات مستردکردیئے، پاکستان کی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا: اعلامیہ جاری

webmaster by webmaster
اگست 24, 2017
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
قومی سلامتی کمیٹی نےامریکی الزامات مستردکردیئے، پاکستان کی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا: اعلامیہ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے امریکی پالیسی پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جبکہ افغانستان میں چھپے دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں۔پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف امریکہ کی بھرپور اور مئو ثر کارروائی دیکھنا چاہتا ہے۔افغانستان میں قیام امن اور استحکام پاکستان کا اپنا مفاد ہے مگر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنا نے سے افغانستان میں قیام امن میں مدد نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس 5 گھنٹے تک جاری رہا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی سلامتی کمیٹی کے ارکان، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیرخزانہ، اور وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ قومی سلا متی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستانی معیشت کو120ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، اس جنگ سے پاکستان کو لاکھوں افغان مہاجرین ملے جبکہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد کے باتیں بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں۔پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے ۔پاکستان کے پاس مضبوط کمانڈ اور کنٹرول سسٹم موجود ہے ،ہم اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ ہمسایہ ممالک بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان مفاہمتی عمل کے لئے عالمی برادری کا ساتھ دیا ہے کیوں کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ اجلاس کے شرکاءنے مطالبہ کیا کہ مالی اور مادی امداد کی بجائے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جائے۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/24-Aug-2017/631817

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ بی زیڈ یوبہادر کیمپس کے120طلباء طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

Next Post

دھوری اڈہ ۔رورل ہیلتھ سنٹرمرہان کے ڈاکٹرکی ایکسیڈنٹ کے زخمی کو فرسٹ ایڈ دینے کی بجائے ورثا سے تلخ کلامی ، بدتمیزی گالیاں دے کر ہسپتال سے نکال دیا ، اہل علاقہ کا احتجاج ،ضلعی وائس چیئرمین مہرحاجی نورمحبوب میلوانہ کی طرف سے ڈاکٹر کے تبادلے کی یقین دہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے امریکی پالیسی پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جبکہ افغانستان میں چھپے دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں۔پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف امریکہ کی بھرپور اور مئو ثر کارروائی دیکھنا چاہتا ہے۔افغانستان میں قیام امن اور استحکام پاکستان کا اپنا مفاد ہے مگر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنا نے سے افغانستان میں قیام امن میں مدد نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس 5 گھنٹے تک جاری رہا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی سلامتی کمیٹی کے ارکان، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیرخزانہ، اور وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ قومی سلا متی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستانی معیشت کو120ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، اس جنگ سے پاکستان کو لاکھوں افغان مہاجرین ملے جبکہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد کے باتیں بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں۔پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے ۔پاکستان کے پاس مضبوط کمانڈ اور کنٹرول سسٹم موجود ہے ،ہم اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ ہمسایہ ممالک بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان مفاہمتی عمل کے لئے عالمی برادری کا ساتھ دیا ہے کیوں کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ اجلاس کے شرکاءنے مطالبہ کیا کہ مالی اور مادی امداد کی بجائے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جائے۔ source... http://dailypakistan.com.pk/national/24-Aug-2017/631817

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.