لیہ ( صبح پا کستان ) تھانہ جات میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،پیشہ ورانہ فرائض نیک نیتی سے سرانجام دیکر پولیس امیج کو بہتر کریں ،ڈی پی او لیہ کی پولیس افسران کو ہدایات ،تھانہ چوبارہ ،چوک اعظم کا وزٹ،تفتیشی افسران سے میٹنگ ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کا تھانہ جات کی انسپکشن اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ڈی پی او لیہ نے گزشتہ دن تھانہ چوک اعظم ،تھانہ چوبارہ کا وزٹ کیا ڈی پی او نے اس موقع پر سائلین کیلئے قائم کیے گئے ویٹنگ روم ،لیڈیز روم کا معائنہ کیا اور سائلین کو عزت واحترام کے ساتھ مناسب سہولیا ت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ۔ڈی پی او نے منعقدہ میٹنگ میں پولیس افسران کو ہدایا ت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے کسی بے گناہ شہری کو چالان عدالت نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نیک نیتی سے سر انجام دے کر پولیس امیج کو بہتر کریں جبکہ دوران میٹنگ رواں سال میں درج مقدمات کی تفتیش کا جائزہ لیا گیا اور درج ایک ایک مقدمہ کی تفتیش زیر بحث لائی گئی مزید برآں ڈی پی او نے سرکاری گاڑیوں کی بھی انسپکشن کی اور انکی دیکھ بھال کے متعلق مناسب ہدایات دیں