• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازی خان۔برطرف ورک چارج ملازمین کا احتجاج ، واٹر سپلائی سکیموں پر قبضہ ،غیر قانونی اقدام کرنے والے سابقہ ورک چارج ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔شاہد حمید چانڈیہ میئر

webmaster by webmaster
اگست 23, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازی خان۔برطرف ورک چارج ملازمین کا احتجاج ، واٹر سپلائی سکیموں پر قبضہ ،غیر قانونی اقدام کرنے والے سابقہ ورک چارج ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔شاہد حمید چانڈیہ میئر

یرہ غازی خان( صبح پا کستان) ۔ سابقہ ٹی ایم اے ڈی جی خان کے 23 برطرف ورک چارج ملازمین نے میونسپل کارپوریشن کی ملکیتی واٹر سپلائی سکیموں کو تالے لگا کر ٹیوب ویل بند کردئیے اورڈیوٹی پر تعینات ٹیوب ویل آپریٹر ز کو زدو کوب کرکے واٹر سپلائی سکیموں پر قبضہ کرلیا، واٹر سپلائی سکیموں کی بندش سے شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ۔کارسرکار میں مداخلت اور امن و عامہ کے مسائل پیدا کرنے والے برطرف 23 ورک چارج ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس کو تحریری طورپر آگاہ کردیا گیا ہے۔کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے غیر قانونی اقدام کرنے والے سابقہ ورک چارج ملازمین اور ان کی سرپرستی کرنے والے سیاسی عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔شاہد حمید چانڈیہ میئر ڈی جی خان
میونسپل  ایڈمنسٹریشن کے میڈ یا سیل کی جانب سے جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز کے مطا بق گذشتہ روز سابقہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے برطرف کئے گئے 23 ورک چارج ملازمین نے مشتاق احمد ، غلام فرید، محمد عمر، جعفر حسین وغیرہ کے ہمراہ جامپور روڈ شوریہ کینال اور سمینہ روڈ شوریہ کینال پر واقع میونسپل کارپوریشن کے ملکیتی 18 عدد واٹر سپلائی سکیموں کے ٹیوب ویلز کو زبر دستی بند کرکے وہاں تالے لگادئیے اور ڈیوٹی پر تعینات عملے کو زد وکوب کرکے بھگادیا ۔اس غیر قانونی اقدام کے خلاف میئر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ کی ہدایت پر سب انجینئر محمد زبیر بھٹہ کی مدعیت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کو درخواست گذاری گئی ہے جس میں مذکورہ افراد کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور امن و عامہ کے مسائل پیدا کرنے کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے کہا گیا ہے۔میئر شاہد حمید چانڈیہ نے کہا ہے کہ سابقہ ٹی ایم اے ڈی جی خان کے ان 23 ورک چارج ملازمین کو حکومتِ پنجاب نے مارچ 2017 میں تحریری حکم کے ذریعے ملازمت سے برطرف کردیا تھا اور انہیں مارچ 2017 تک کی تمام تر ادائیگیاں کی جاچکی تھیں ۔بد قسمتی سے لغاری گروپ سے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمین اللہ ڈتہ لغاری کی آشیرباد اور سرپرستی کے باعث ان سابقہ ملازمین نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اور شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کرنے والے ٹیوب ویلز کو بند کرکے وہاں پر تعینات میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو زدوکوب اور ہراساں کیا جس سے نا صرف شہریوں کو پانی کی فراہمی کی معطل ہوئی ہے بلکہ کارسرکار میں مداخلت اور امن و عامہ کے مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں۔ میئر کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت دھونس و دھاندلی برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی قسم کی سیاسی بلیک میلنگ میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں ورنہ عوام اپنے حقوق کا استحصال کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کرے گی۔

Post Views: 35
Tags: dgkhan news
Previous Post

انعام الحق چو ہدری ، مقبول تھند ، قیصر ارشاد چوہدری ، افتخار تھند اور مہر یا سر سمرا سمیت متعدد شخصیات کی سا بق صدر آ صف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات ، پیپلز پارٹی میں شمو لیت کا اعلان

Next Post

لیہ ۔ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے کسی بے گناہ شہری کو چالان عدالت نہ کیا جائے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء

Next Post
لیہ ۔ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے کسی بے گناہ شہری کو چالان عدالت نہ کیا جائے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء

لیہ ۔ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے کسی بے گناہ شہری کو چالان عدالت نہ کیا جائے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026

یرہ غازی خان( صبح پا کستان) ۔ سابقہ ٹی ایم اے ڈی جی خان کے 23 برطرف ورک چارج ملازمین نے میونسپل کارپوریشن کی ملکیتی واٹر سپلائی سکیموں کو تالے لگا کر ٹیوب ویل بند کردئیے اورڈیوٹی پر تعینات ٹیوب ویل آپریٹر ز کو زدو کوب کرکے واٹر سپلائی سکیموں پر قبضہ کرلیا، واٹر سپلائی سکیموں کی بندش سے شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ۔کارسرکار میں مداخلت اور امن و عامہ کے مسائل پیدا کرنے والے برطرف 23 ورک چارج ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس کو تحریری طورپر آگاہ کردیا گیا ہے۔کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے غیر قانونی اقدام کرنے والے سابقہ ورک چارج ملازمین اور ان کی سرپرستی کرنے والے سیاسی عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔شاہد حمید چانڈیہ میئر ڈی جی خان میونسپل  ایڈمنسٹریشن کے میڈ یا سیل کی جانب سے جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز کے مطا بق گذشتہ روز سابقہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے برطرف کئے گئے 23 ورک چارج ملازمین نے مشتاق احمد ، غلام فرید، محمد عمر، جعفر حسین وغیرہ کے ہمراہ جامپور روڈ شوریہ کینال اور سمینہ روڈ شوریہ کینال پر واقع میونسپل کارپوریشن کے ملکیتی 18 عدد واٹر سپلائی سکیموں کے ٹیوب ویلز کو زبر دستی بند کرکے وہاں تالے لگادئیے اور ڈیوٹی پر تعینات عملے کو زد وکوب کرکے بھگادیا ۔اس غیر قانونی اقدام کے خلاف میئر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ کی ہدایت پر سب انجینئر محمد زبیر بھٹہ کی مدعیت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کو درخواست گذاری گئی ہے جس میں مذکورہ افراد کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور امن و عامہ کے مسائل پیدا کرنے کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے کہا گیا ہے۔میئر شاہد حمید چانڈیہ نے کہا ہے کہ سابقہ ٹی ایم اے ڈی جی خان کے ان 23 ورک چارج ملازمین کو حکومتِ پنجاب نے مارچ 2017 میں تحریری حکم کے ذریعے ملازمت سے برطرف کردیا تھا اور انہیں مارچ 2017 تک کی تمام تر ادائیگیاں کی جاچکی تھیں ۔بد قسمتی سے لغاری گروپ سے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمین اللہ ڈتہ لغاری کی آشیرباد اور سرپرستی کے باعث ان سابقہ ملازمین نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اور شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کرنے والے ٹیوب ویلز کو بند کرکے وہاں پر تعینات میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو زدوکوب اور ہراساں کیا جس سے نا صرف شہریوں کو پانی کی فراہمی کی معطل ہوئی ہے بلکہ کارسرکار میں مداخلت اور امن و عامہ کے مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں۔ میئر کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت دھونس و دھاندلی برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی قسم کی سیاسی بلیک میلنگ میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں ورنہ عوام اپنے حقوق کا استحصال کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کرے گی۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.