ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ڈیرہ غازیخان کی دو یونین کونسلز کے سیکرٹری فرائض میں غفلت اور بدعنوانی پر معطل کر دیئے گئے ہیں . ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازیخان ڈویژن اظہر حسین چانڈیہ نے عوامی شکایات پر متعلقہ یونین کونسلوں کے اچانک معائنہ کے دوران الزامات ثابت ہونے پر معطلی کے احکامات جاری کیے . ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے بتایاکہ اربن یونین کونسل کے سیکرٹری عبدالرحمن گجر پر الزام تھا کہ اس نے یونین کونسل کی بجلی نزدیکی بھانہ اور سبزی فروش کی دکان کو دی ہو ئی ہے جس پر انہوں نے خود موقع کا معائنہ کیا اور الزامات درست پائے گئے . یونین کونسل کے دفتر میں صفائی کی ناقص صورتحال تھی جس پر سیکرٹری عبدالرحمن گجر کو فوری طو رپر معطل کر دیاگیا . اسی طرح یونین کونسل 15گدائی میں سیوریج کا پانی کھڑا ہونے اور عوام کو متعلقہ دفتر تک رسائی نہ ملنے کی شکایت پر موقع کا معائنہ کیا. سیکرٹری کی غیر حاضری اور صفائی کی ناقص صورتحال ، سیوریج مسائل حل نہ کرنے پر سیکرٹری محمد اقبال کو بھی معطل کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازیخان محمد افضل کو انکوائری آفیسر مقرر کیاگیا ہے .
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








