لیہ ( صبح پا کستان ) انٹر نیشنل پاور اف جرنلسٹس ضلع لیہ کے جنرل سیکرٹری لقمان اسد اور دیگر صحا فیوں نے سندھ کے دریائی کٹاو سے متاثرہ موضع نانگی لوہانچ کا دورہ کیا ۔موضع نانگی لوہانچ کے متا ثریرن نے صحا فیوں کو بتایا کہ کا 90% رقبہ دریا برد ، ہزاروں ایکڑ پر مشتمل فصلیں ، درجنوں بستیاں ، سینکڑوں گھر ، لاکھوں افراد متاثر ، صحت و خوراک کی صورتحال ناقص، عوام کے معاشی حالات خراب ،جانور بھی بیمار ، متا ثرین کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیو سٹاک وضلعی انتظامیہ شہر کے نزدیکی علاقوں میں متحرک ہیں جبکہ بیٹ کے علاقوں میں غیر فعال ، عوام کو خیمے ، میڈیکل کیمپ اور محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرز کی ضروریات انہوں نے ضلعی انتظامیہ و لائیوسٹاک کے آفیسران سے جانوروں کے لئیے خصوصی ٹیم بیٹ کے علاقے میں بھیجنے کی اپیل کی ۔