لیہ (صبح پا کستان ) ہیومینُ رائیٹس ڈویلپمینٹ آرگنائزیشن ضلع لیہ کے وفد کی اقلیتوں کے دن کے موقع پر ہندو برادی سے ملاقات۔لیہ میں ہندو برادری کی کوئی عبادت گاہ نہیں اور نہ ہی فوت ہونے والے ہندو آبادی کے افراد کودفنانے کے لیے کوئی قبرستان ہے۔ہندو برادری کا محظ ایک مندر ہے جسکی کوئی چاردیواری نہ ہے اور نہ ہی زائرین کے لیے کوئی قیام گاہ ہے اور نہ ہی کوئی مسافر خانہ ہے ہندو آبادی لیہ کے مختلف علاقوں چکنمبر 162/TDA چکنمبر 161/TDA لدھانہ ۔جمن شاہ۔ ڈگری۔ چوک اعظم۔کروڑ اور دیگر علاقوں میں موجود ہے جنکی تعداد تقریباً 1500 افراد پر مشتمل ہے۔ہندو برادری نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہندو برادری کے لیے عبادت گاہ ۔قبرستان ۔زائرین کے لیے قیام گاہ جلد از جلد قائمُ کی جائے۔وفد دو ارکان عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ اور سلیمان خان ایڈووکیٹ پر مشتمل تھا۔قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ لیہ میں اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والوں میں عیسائی احمدی اور ہندو برادری شامل ہیں
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










