• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نواز شریف آج لاہور پہنچیں گے ،(ن) لیگ کی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کیلئے تیاریاں مکمل،پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی

webmaster by webmaster
اگست 12, 2017
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
نواز شریف آج لاہور پہنچیں گے ،(ن) لیگ کی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کیلئے تیاریاں مکمل،پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی

لاہور( مانیٹرننگ ڈیسک )گجرانوالہ میں کامیاب شو کے بعد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج (ہفتہ ) کے روز لاہور پہنچیں گے اور بڑا میدان سجائیں گے ،مسلم لیگ (ن) نے سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں، پولیس نے بھی سابق وزیر اعظم کی لاہور آمد کے موقع پر استقبالیہ ریلی اور اجتماع کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بدھ کے روز اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لئے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور تین روز کے سفر کے بعد وہ آج ہفتہ کو لاہور پہنچ رہے ہیں ، انکی استقبالیہ ریلی داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی جہاں وہ اختتامی خطاب کریں گے۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے کارکنوں کی بڑی تعداد ریلیوں اور جلوسوں کی صورت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کے لئے پہنچیں گی ۔ریلیوں اور جلوسوں کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں پر پارٹی نغمے چلاکر قیادت سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے ،نون لیگی کارکنوں کو بڑی بے تابی کے ساتھ اپنے قائد کی آمد کا انتظار ہے ، مال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر قیادت کی تصاویر والے ہورڈنگز اور خیر مقدمی بینرز اور فلیکسز بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں ۔پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور اس موقع پر ہزاروں اہلکار سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے فرائض انجام دیں گے ، اس ضمن میں متبادل سیکیورٹی پلان بھی تیار کیا گیا ہے جس کے تحت نوازشریف کو ریسکیو کرنے کیلئے تین اہم مقامات پر ہیلی پیڈز بنا دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ریسکیو کرنے کیلئے لاہور شہر کے تین اہم مقامات ماچس فیکٹری گرانڈ، شاہی قلعہ اور گورنر ہاس میں ہیلی پیڈز بنائے گئے ہیں۔ ہیلی پیڈز پر لاہورپولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی، ریلی کی 120 سیف سٹی کیمروں سے نگرانی ہوگی۔نواز شریف کی ریلی کی سیکیورٹی کیلئے پولیس نے شاہدرہ موڑ کے قریب واقع جنگل میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا، بارودی مواد کا پتہ چلانے والے آلات اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جنگل کی تلاش کی گئی ۔
source..
http://dailypakistan.com.pk/national/12-Aug-2017/624370

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔کھیل نوجوانوں کی مثبت صلاحیتیں اجاگر کرنے میں اہم کردار کرتے ہیں ۔سید رفاقت علی شاہ گیلانی

Next Post

نااہلی میں جکڑے نوازشریف ؟ .. خضرکلاسرا

Next Post
نااہلی میں جکڑے نوازشریف ؟ .. خضرکلاسرا

نااہلی میں جکڑے نوازشریف ؟ .. خضرکلاسرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لاہور( مانیٹرننگ ڈیسک )گجرانوالہ میں کامیاب شو کے بعد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج (ہفتہ ) کے روز لاہور پہنچیں گے اور بڑا میدان سجائیں گے ،مسلم لیگ (ن) نے سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں، پولیس نے بھی سابق وزیر اعظم کی لاہور آمد کے موقع پر استقبالیہ ریلی اور اجتماع کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بدھ کے روز اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لئے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور تین روز کے سفر کے بعد وہ آج ہفتہ کو لاہور پہنچ رہے ہیں ، انکی استقبالیہ ریلی داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی جہاں وہ اختتامی خطاب کریں گے۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے کارکنوں کی بڑی تعداد ریلیوں اور جلوسوں کی صورت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کے لئے پہنچیں گی ۔ریلیوں اور جلوسوں کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں پر پارٹی نغمے چلاکر قیادت سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے ،نون لیگی کارکنوں کو بڑی بے تابی کے ساتھ اپنے قائد کی آمد کا انتظار ہے ، مال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر قیادت کی تصاویر والے ہورڈنگز اور خیر مقدمی بینرز اور فلیکسز بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں ۔پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور اس موقع پر ہزاروں اہلکار سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے فرائض انجام دیں گے ، اس ضمن میں متبادل سیکیورٹی پلان بھی تیار کیا گیا ہے جس کے تحت نوازشریف کو ریسکیو کرنے کیلئے تین اہم مقامات پر ہیلی پیڈز بنا دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ریسکیو کرنے کیلئے لاہور شہر کے تین اہم مقامات ماچس فیکٹری گرانڈ، شاہی قلعہ اور گورنر ہاس میں ہیلی پیڈز بنائے گئے ہیں۔ ہیلی پیڈز پر لاہورپولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی، ریلی کی 120 سیف سٹی کیمروں سے نگرانی ہوگی۔نواز شریف کی ریلی کی سیکیورٹی کیلئے پولیس نے شاہدرہ موڑ کے قریب واقع جنگل میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا، بارودی مواد کا پتہ چلانے والے آلات اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جنگل کی تلاش کی گئی ۔ source.. http://dailypakistan.com.pk/national/12-Aug-2017/624370

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.