راجن پور( صبح پا کستان )آزادی کے دن کا جشن منانا اصل میں اس عہد کی تجدید کا دن ہوتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی کی تحریک میں اپنے قائد سے کیا تھا ہم اس موقع پر آزادی کے حصول کے لئے دی گئی قربانیوں کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے گورنمنٹ گرلز کینال کالونی ہائی سکول راجن پور میں ضلع بھر کے تمام گرلز سکولوں کی طرف سے جشن آزادی کے تقریبات کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کے وقت ہونے والی ہجرت انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ثبوت تھی انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ ہی اپنی تعلیم یافتہ اور مثبت سوچ نظریہ کے تحت نئی نسل میں فکر آزادی پیدا کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔کیونکہ مستقبل میں کسی نئی نسل نے ہی ملک و قوم کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ ادب و تاریخ کے مطالعہ کو اپنا شعار بنائیں جشن آزادی کے سلسلے میں اس تقریب میں ضلع بھر کے سکولوں کے سربراہان ،اے ای اوز ،اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔اس تقریب میں میٹرک 2017ء کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں ٹرافیاں جبکہ اچھا رزلٹ پیش کرنے پر تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں تقریب میں ڈی ای او سکینڈری فوزیہ حناء ،ڈی ای او تعلیم فیاض بزدار اور دیگر نے شرکت کی۔