ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و ممبر سی ای سی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈویژن ڈیرہ غازی خان کی پی ٹی آئی کی خواتین عائشہ گلالئی کی پی ٹی آئی چیئر مین عمران کے خلاف کی گئی سازش کی پر زور مذمت کرتے ہیں عائشہ کا اس طرح بھر پور پریس کانفرنس کرتے گندے الزامات لگانا کسی بہت بڑی سازش کا حصہ لگتا ہے پریس کانفرنس کی ٹائمنگ اور عائشہ کے بقول 2013میں پیغامات شروع ہوئے عائشہ کی چار سالہ خاموشی ، کسی سازش کی بو آرہی ہے پی ٹی آئی کی کوششوں سے ن لیگی قیادت نا اہل ہوئی اور وہ سیاسی طوفان میں گھر گئی کہیں یہ اوچھا ہتھکنڈہ جوابی وار کے طور پر تو نہیں کیا گیا ؟جس میں عائشہ ایک میسرہ بن گئی شائد عائشہ کے لیے اس سازش کا حصہ بننا کوئی بہت بڑی مجبوری ہو یا قیمت ہی بہت بڑی لگائی گئی ہو کیونکہ کوئی عورت معمولی فائدے کے لیے شارع عام اپنی عزت نہیں اچھالتی ، اور الزام سچ بھی ہو تو پارٹی کے بڑوں تک اپنے تحفظات پہنچاتی ہے یا عدالت سے رجوع کرتی ہے عدالت پریس کانفرنس کرکے مخالف سیاسی پارٹی کو کمک نہیں پہنچاتی وہ بھی اپنی عزت کی قیمت پر ، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں خواتین کو نہ صرف عزت دی جاتی ہے بلکہ انکے کام کے مطابق انہیں پارٹی عہدوں پر بھی پذیرائی دی جاتی ہے اس موقع پر انکے ساتھ کاشفہ الطاف ، فرحت بخاری ، رومیسہ نجیب، حمیدہ بی بی ، روبینہ ، رابعہ نورین، خدیبیہ بخاری ، انعم زہرہ و دیگر بھی موجود تھیں۔