لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں جشن آزادی کے رنگا رنگ پروگرامز کے سلسلہ میں گورنمنٹ کامر س کالج میں سکولوں ،کالجز ویونیورسٹیزسطح کے طالب علموں کے درمیان مرحلہ وار ملی نغمے ،حسن قرات ،نعت خوانی ،تقاریر ،ٹیبلو،خاکے ،ڈراموں ،پیٹنگ کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں ۔جس کے تحت پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری اور پرنسپل گورنمنٹ کالج کروڑ پروفیسر فاروق حیات کی صدارت میں بچوں کے درمیان ملی نغموں اور ٹیبلو کے مقابلے ہوئے۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کالجز پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین ،پرنسپل بشیر حسین تھے۔ڈی پی ایس کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیاجبکہ ایم سی ہائی سکول ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے بچوں نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔تقریب سے پرنسپل غلام عباس بخاری و پروفیسر فاروق حیات نے آزادی ایسی نعمت کے لیے دی گئی قربانیوں کے بارے میں آگاہ کیااور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے دعا کی گئی ۔تقریب میں اساتذہ و طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔