لیہ (صبح پا کستان)حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کے9اضلاع میں 99077ایکڑ رقبہ پر جنگلات او رچراہاہیں اُگانے کے تاریخ ساز پروگرام کا آغاز کررہی ہے جو سرسبز پنجاب کے ویژن کی عملی تفسیر ثابت ہو گااور لاکھوں کاشت کار اس پروگرام سے مالی طورپر مستفید ہوں گے ۔یہ بات صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجازاحمد اچلانہ نے بیٹ وساواکارلو ،خان والا اور اُٹھ مار کے علاقوں میں کاشت کاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اے سی لیہ عابد کلیار ،ایس ڈی او انہار چوہدری محمد افضل ،مجیب عالم تنگوانی ،حسنین خان تنگوانی ،مہر سعید چلانہ ،عمران اچلانہ،کریم بخش کارلو ،ملک عباس، فقیر خان،میاں فرخ ،عبدالستار وچیئرمین اورکونسلرز بھی موجو د تھے۔صوبائی وزیرنے اس موقع پر کاشت کاروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔اسسٹنٹ کمشنر او ر ایس ڈی او انہار نے دریائی کٹاو سے بچاؤ کے لیے اُٹھاے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے کاشت کاروں کے نمائندہ وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب زرعی شعبہ میں بہتری لانے اور کاشت کاروں کو مالی منعفت فراہم کرنے کے لیے بے شمار ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے اور جنوبی پنجاب میں جنگلات و چراہائیں اُگانے کے پروگرام کا آغاز ،شجر کاری کے فروغ اور منافع بخش سرمایہ کاری کے پروگرام تاریخ ساز اقدام ہے اس سے لاکھوں کاشت کار مستفید ہوں گے جو لائیو سٹاک کو فروغ وماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا بھی موجب بنے گا ۔