لیہ (صبح پا کستان )ملتان میں بار اور بنچ کا تنازعہ ، ڈسٹرکٹ بار لیہ کا اعلان حمایت ، غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق ملتان میں بار اور بنچ کے درمیان ہونے والے تنازعہ پر ڈسٹرکٹ بار لیہ کے وکلاء نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا ۔ خصوصی میٹنگ کے بعد ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران نے وکلاء سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی کال دیدی ہے ۔ عہدیداران کے مطابق ملتان بار اور بنچ کے بیچ جاری تنازعہ کے آبرو مندانہ حل تک لیہ کے وکلاء ڈسٹرکٹ بار ملتان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عدالتی امور کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے ۔ وکلاء کی ہڑتال کیباعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









