لیہ(صبح پا کستان)مدرسہ خیرالانام لیہ میں صاحبزادہ احمدحسن باروی کی زیرصدارت علماء کرام کاخصوصی اجلا س منعقدہوا۔اجلاس میں لبیک یارسول اللہ کانفرنس کے انتظامات کوابتدائی شکل دی گئی۔لبیک یارسول اللہ کانفرنس تین اگست بروزجمعرات دن دس بجے پل بہارمدینہ المعروف پل گنجانوالہ لیہ مائنرموضع کھرل عظیم میں منعقد ہورہی ہے۔کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ محمدحسن باروی کریں گے۔ پیرسیّدسراج احمدشاہ گیلانی مہمان خصوصی ہوں گے۔چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ ڈاکٹرمحمداشرف آصف جلالی،علامہ عبدالحمیدچشتی اورعلامہ محمداسلم فیضی ودیگرعلماء کرام خطاب کریں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ احمدحسن باروی نے کہا کہ لبیک یارسول اللہ کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ عوام اہلسنت کی شرکت کویقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ مقام مصطفی کے تحفظ اورنظام مصطفی کے نفاذ کے سلسلہ میں علماء اہلسنت کانمایاں کردارہے۔ ہردورمیں سواداعظم جماعت اہلسنت ہی رہی ہے۔ صاحبزادہ احمدحسن باروی نے صاحبزادہ محمدحسن باروی کاخصوصی پیغام پہنچایا اوران کی طرف سے علماء کرام کاشکریہ اداکیا۔ اجلاس میں علامہ محمداشرف مظہری، علامہ عبدالعزیزطاہرسراجوی، قاری محمدبنیامین چشتی، مولاناجمیل احمدباروی، مولاناعبدالرشیدرضوی،قاری غلام یاسین نقشبندی، عتیق احمدباروی، محمد نوید عطاری ،مولانا گل محمدباروی سمیت علماء کرام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔