جمن شاہ (صبح پا کستان )انجمن تاجران جمن شاہ کا ماہانہ اجلاس انجمن تاجران کے دفتر میں ہوا اجلاس کی صدارت انجمن کے صدرحاجی محمد انور گبر نے کی اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی توثیق کی گئی سینئر نائب صدر انجمن تاجران جمن شاہ مہر جاویدحسین کلاسرہ نے کہا کہ جمن شاہ شہر میں منشیات فروش ایک بار پھر سر گرم عمل ہونے کی کوششیں کر رہے ہیں اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں محلہ غریب آباد ،محلہ منصور آباد اور ریلوے روڈ کی سیوریج کی بندش پر ضلعی چیئرمین عمر علی اولکھ سے پر زور مطالبہ کیا کہ شہر کی بند سیوریج کو فوری طور پر چالو کرانے کا مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس میں واپڈا احکام کی طرف سے میٹر ریڈنگ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا جنرل سیکرٹری ریاض حسین درانی نے کہا کہ واپڈا احکام تاجروں اور شہریوں کو ذہنی اذیت نہ دیں اور گھر بیٹھ کر میٹروں کی ریڈنگ کا سلسلہ بند کر انے کا مطالبہ کیا گیا انجمن تاجران جمن شاہ کے نائب صدر حاجی عاشق حسین کورائی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو رضا کارانہ طور پر شہر کے مین چوک میں ناجائز تجاوزات کو ہٹا لینا چاہیے انھوں نے کہا کہ مین چوک میں مصنوعی رش کو ہٹانے کیلئے شہریوں کو کردار ادا کرنا چاہئے اجلاس میں شہر کی صفائی رات کے چوکیدارہ کے موضوع پر بحث کی گئی اجلاس میں حاجی محمد شفیع باروی ،حاجی محمد اسلم پگاڑا،مہر احسان اللہ جوتہ،مہر اعجاز خان گدارہ،مجاہد رسول بھٹی،حاجی مشتاق احمد چوہان ،حاجی نور محمد فوجی،عامر شہزاد سیال ،ایم عارف وقار،حاجی محمد رمضان درزی،محمد اختر بھٹی سمیت عہدیداران اور مجلس شوری کے ممبران نے شرکت کی ۔