ڈیرہ غازیخان+لیہ (صبح پاکستان)کمشنرآفس ڈیرہ غازیخان میں ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹ حویلی بہادر شاہ جھنگ کے افتتاح کی تقریب لائیو دکھانے کیلئے بڑی سکرین کا اہتمام کیاگیا . ڈپٹی کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد اقبال مظہر مہار کے علاوہ ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان شیخ اسرار احمد، ضلع بھر کے منتخب چیئرمین ،کونسلرز دیگر مردوخواتین عہدیدار اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد موجودتھے . پاور پلانٹ کاافتتاح وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کیا. کمشنر آفس میں تقریب دیکھنے والے افراد نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت کے اقدامات اور قیادت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا . منتخب نمائندوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور بحران سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کیلئے تیار ہیں .
لیہ میں بھی حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب ملٹی میڈیا کے ذریعے ضلع کونسل ہال لیہ میں براہ راست دیکھی گئی ۔تقریب سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ویگر نے خطا ب کیا۔حویلی بہاد ر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے کے منصوبے سے 760میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی اس سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں نمایاں مدد ملے گی۔براہ راست تقریب میں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ،وائس چیئرمین نور محبوب میلوانہ ،سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ،چیئرمین ایم سی لیہ حافظ محمد جمیل ،چوک اعظم ریاض گرواں ،فتح پور اظہار کاہلوں،سیدالطاف شاہ،ممبران ضلع کونسل ،اے ڈی سی جی محبوب احمد اورسیاسی و سماجی کارکنوں کی کثیر تعداد موجو دتھی۔اس موقع پرممبران ضلع کونسل نے وزیر اعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔