لاہور(ما نیٹرننگ ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سی ایم ایچ بہاولپور کا دورہ کیا اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف فردا فردا ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ شہباز شریف نے زخمی افراد سے گفتگو کی اور ان کے حوصلے بڑھائے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتہائی المناک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعلی نے ہسپتال میں زخمیوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ سی ایم ایچ انتظامیہ نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولتوں سے متعلق وزیر اعلی کو آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے جاں بحق افراد کے لئے 20اور زخمیوں کے لئے 10لاکھ کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ بہاولپور کے علاقے احمدپورشرقیہ سے گزرنے والی نیشل ہائی وے پر صبح سویرے پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا تھااور ٹینکر لٹنے کے بعد لوگ تیل اکٹھا کررہے تھے کہ اسی دوران آگ بھڑک اٹھی،آتشزدگی کی زد میں آکر 140افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
source..