• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان ۔ عید میلہ فورٹ منرو انعقاد کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ، کمشنر احمد علی کمبوہ نے صدارت کی

webmaster by webmaster
جون 23, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان ۔ عید میلہ فورٹ منرو انعقاد کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ، کمشنر احمد علی کمبوہ نے صدارت کی

ڈیرہ غازیخان( صبح پا کستان )کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ صحت افزا مقام فورٹ منرو میں عید الفطر کے موقع پر سیاحوں کی دلچسپی او رانہیں تفریح کے بھر پور مواقع فراہم کرنے کیلئے عید میلہ لگایا جائے گا جس میں مختلف محکموں کے سٹالز کے علاوہ ورائٹی پروگرام ، بلوچی جھومر ، میوزک شو ، اونٹ اور گھوڑ سواری ، بچوں کیلئے جھولے ، کھلونوں کے سٹالز ،بلوچی ملبوسات اورکھانے پینے کے سٹالز لگائے جائیں گے اس کے علاوہ فوڈ سٹریٹ بنائی جائے گی جس میں سیاح مخصوص بلوچی سجی پکوان اور دیگر کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے . آنے والے سیاحوں کے جان ومال کے تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فورٹ منروسمیت کسی بھی تفریحی مقام پر مسلح شخص کے داخلے پر پابندی ہو گی . ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے بارڈر ملٹری پولیس او ربلوچ لیوی کے جوان تعینات کیے جائیں گے. گاڑیو ں کی پارکنگ کیلئے مختلف جگہوں پر سٹینڈ بنائے جائیں گے . غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے اور ان کی گاڑیوں کو پارکنگ سٹینڈ پر منتقل کرنے کیلئے لفٹرمنگوائے جائیں گے .اس بات کا فیصلہ ان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیاگیا جس میںآر پی او رحمت اللہ نیازی ، ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم ، ڈی پی او چودھری سجاد حسین گجر ، پی اے جمیل احمد جمیل ، جنرل منیجر فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسفند یار جنجوعہ ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ناطق حیات ، رسالدار بی ایم پی خرم عباس کھوسہ کے علاوہ فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی . کمشنراحمد علی کمبو ہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فورٹ منرو جنوبی پنجاب کا واحد صحت افزا مقام ہے . تفریحی اور دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سیاحوں کی دلچسپی میں کمی آئی ہے. عید الفطر کے موقع پر عید میلے کے انعقاد کا مقصد سیاحوں کی دلچسپی فورٹ منرو جیسے صحت افزا مقام کیلئے بڑھانا ہے . انہوں نے کہاکہ آنے والے عوام کو ضروری بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت مرحلہ وار ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں . واٹر سپلائی سکیم کی بحالی ، پانی کی مسلسل فراہمی او رآنے والے سیاحوں کی سکیورٹی کیلئے فورٹ منرو کے 13مقامات اور 9چیک پوسٹوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے . انہوں نے کہاکہ این 70شاہراہ اور کھر سے فورٹ منرو ، چشمہ ، ڈیمس جھیل او رفورٹ منرو بازار میں بڑی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے علیحدہ جگہ مختص کی جائے گی . کمشنر نے پولیٹیکل اسسٹنٹ اور رسالدار سے کہاکہ عید الفطر کے موقع پر ٹرائیبل ایریا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں اورہوٹلوں ، ریستورانوں میں شناخت کے بغیر کسی بھی شخص کو رہنے کی اجازت نہ دی جائے جبکہ ڈائریکٹرہیلتھ کو ہسپتالو ں میں ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری او رسانپ کے کاٹنے کی ویکسین سمیت دیگر ضروری ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے. عید میلہ کے انتظامات کیلئے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جی ایم اسفند یار جنجوعہ کو فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے .

Tags: DG khan news
Previous Post

جھلستی دھوپ اور تپتی ریت کا مسافر غلام عبا س بھٹی ۔……… تحریر ۔ انجم صحرائی

Next Post

لیہ ۔تھانہ کروڑ پولیس کی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

ڈیرہ غازیخان( صبح پا کستان )کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ صحت افزا مقام فورٹ منرو میں عید الفطر کے موقع پر سیاحوں کی دلچسپی او رانہیں تفریح کے بھر پور مواقع فراہم کرنے کیلئے عید میلہ لگایا جائے گا جس میں مختلف محکموں کے سٹالز کے علاوہ ورائٹی پروگرام ، بلوچی جھومر ، میوزک شو ، اونٹ اور گھوڑ سواری ، بچوں کیلئے جھولے ، کھلونوں کے سٹالز ،بلوچی ملبوسات اورکھانے پینے کے سٹالز لگائے جائیں گے اس کے علاوہ فوڈ سٹریٹ بنائی جائے گی جس میں سیاح مخصوص بلوچی سجی پکوان اور دیگر کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے . آنے والے سیاحوں کے جان ومال کے تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فورٹ منروسمیت کسی بھی تفریحی مقام پر مسلح شخص کے داخلے پر پابندی ہو گی . ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے بارڈر ملٹری پولیس او ربلوچ لیوی کے جوان تعینات کیے جائیں گے. گاڑیو ں کی پارکنگ کیلئے مختلف جگہوں پر سٹینڈ بنائے جائیں گے . غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے اور ان کی گاڑیوں کو پارکنگ سٹینڈ پر منتقل کرنے کیلئے لفٹرمنگوائے جائیں گے .اس بات کا فیصلہ ان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیاگیا جس میںآر پی او رحمت اللہ نیازی ، ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم ، ڈی پی او چودھری سجاد حسین گجر ، پی اے جمیل احمد جمیل ، جنرل منیجر فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسفند یار جنجوعہ ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ناطق حیات ، رسالدار بی ایم پی خرم عباس کھوسہ کے علاوہ فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی . کمشنراحمد علی کمبو ہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فورٹ منرو جنوبی پنجاب کا واحد صحت افزا مقام ہے . تفریحی اور دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سیاحوں کی دلچسپی میں کمی آئی ہے. عید الفطر کے موقع پر عید میلے کے انعقاد کا مقصد سیاحوں کی دلچسپی فورٹ منرو جیسے صحت افزا مقام کیلئے بڑھانا ہے . انہوں نے کہاکہ آنے والے عوام کو ضروری بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت مرحلہ وار ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں . واٹر سپلائی سکیم کی بحالی ، پانی کی مسلسل فراہمی او رآنے والے سیاحوں کی سکیورٹی کیلئے فورٹ منرو کے 13مقامات اور 9چیک پوسٹوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے . انہوں نے کہاکہ این 70شاہراہ اور کھر سے فورٹ منرو ، چشمہ ، ڈیمس جھیل او رفورٹ منرو بازار میں بڑی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے علیحدہ جگہ مختص کی جائے گی . کمشنر نے پولیٹیکل اسسٹنٹ اور رسالدار سے کہاکہ عید الفطر کے موقع پر ٹرائیبل ایریا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں اورہوٹلوں ، ریستورانوں میں شناخت کے بغیر کسی بھی شخص کو رہنے کی اجازت نہ دی جائے جبکہ ڈائریکٹرہیلتھ کو ہسپتالو ں میں ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری او رسانپ کے کاٹنے کی ویکسین سمیت دیگر ضروری ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے. عید میلہ کے انتظامات کیلئے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جی ایم اسفند یار جنجوعہ کو فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے .

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.