لیہ ( صبح پا کستان ) علاقہ تھانہ کروڑ میں شہری پر مبینہ تشدد ،ڈی پی او کا واقعہ کا نوٹس ،ڈی ایس پی کروڑ انکوائری افسر مقرر ،وقوعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقا ت کی جائے گی ۔ترجمان لیہ پولیس عرفان فیض ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان لیہ پولیس عرفان فیض نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت کی روشنی میں ضلع بھر کے آٹھو ں تھانہ جات پر شہریوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ترجمان پولیس نے کہا کہ ڈی پی او لیہ نے علاقہ تھانہ کروڑ میں شہری کے ساتھ مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کروڑ منور بزدار کومبینہ وقوعہ کی تحقیقات کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے ترجمان پولیس نے کہا کہ وقوعہ کی تمام تر پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









