لیہ(صبح پا کستان)ڈیرہ غازیخان بورڈ کے جماعت نہم کے کیمسٹری پیپر سیٹر نے معروضی سوالات کی غلط KEY جاری کرکے بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا،لیہ کے متعدد گرلز بوائز ہائی سکولز میں تعینات ایس ایس ٹی سائنس اساتذہ کرام نے ایجوکیشن بورڈ ڈیرہ غازیخان کی طرف سے جماعت نہم کے پرچہ کیمسٹری کے حصہ معروضی کوڈ نمبر 5486میں درج سوال نمبر 5کے آپشن آئرن کو سو فیصد غلط قرار دیتے ہوئے غلط مارکنگ کو طلبہ و طالبات کے تعلیمی کیریئر سے دشمنی قرار دیا تدریسی سٹاف نے اپنے مؤقف میں قرار دیا کہ معروضی حصہ میں پوچھے گئے سوال کہ درج ذیل میں سے کون سے میٹل سب سے کم میلی ایبلmalleableآپشن Aسوڈیم،آپشن Bآئرن،آپشن Cگولڈ،آپشنDسلور کے حوالے سے تمام درسی کتب اور متعلقہ مواد اور ویب سائیٹ www.moalins.comمیں جواب سوڈیم ہے جبکہ ڈیرہ غازیخان بورڈ کی طرف سے ممتحن حضرات کو مارکنگ کیلئے جو keyمارکنگ راہنمائی برائے معروضی سوالات فراہم کی گئی ہے اس میں جواب آئرن درج ہے جو کہ غلط ہے سائنس ٹیچرز نے سکول سربراہان ہیڈ مسٹریس،ہیڈ ماسٹرز صحبان کی توسط سے چیئرمین ڈیرہ غازیخان بورڈ،کنٹرولر امتحانات بورڈ سے مطالبہ کیاہے کہ متنازعہ جواب پر نظر ثانی کرائی جائے تاکہ طلباء و طالبات کا قیمتی نمبر ضائع نہ ہو اور ان کے تعلیمی مستقبل کو ہونے والے ناقابل تلافی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے مزید کہا کہ 2014,2015میں ڈیرہ بورڈ و پنجاب بھر کے دیگر بورڈز میں اس سوال کا جواب سوڈیم درست شمار کیا گیا ۔