لیہ(صبح پا کستان) سرکاری ادویات کی نہر سے برآمدگی، خبروں کی اشاعت پر ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، 3 رکنی کمیٹی قائم 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب، گناہگاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم، سی ای او ہیلتھ، انچارج ڈی ایچ ڈی سی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر لیہ پر مشتمل کمیٹی واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریگی: تفصیلات کے مطابق تحصیل کروڑ کے شعبہ فیملی پلاننگ کے عملہ کی جانب سے راجن شاہ مائنر میں پھینکی گئی سرکاری ادویات کی برآمد ہونے کی خبریں اخبارات میں شائع ہونے پر ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ، انچارج ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر محمد اقبال بھٹی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر رمضان تونسوی شامل ہیں ، کمیٹی واقعہ کی تحقیقات کریگی اور 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کریگی جس کے بعد گناہگاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گے۔ واضع رہے کہ نہر میں پھینکی جانیوالی ادویات دوران زچگی خواتین کو دی جاتی ہے ۔ زچگی کے دوران خواتین کی اموات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ محکمہ فیملی پلاننگ کروڑ کی نا اہلی و لاپرواہی کہ قیمتی ادویات خواتین کو دینے کی بجائے نہر میں بہا دیں۔