ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ اور یونین ناظمین کے ہمراہ رمضان بازاروں کا معائنہ کیا. ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے رمضان بازاروں سے گھر کیلئے خریداری کی. پھل اور دیگر اشیاء کو معیاری قرار دیتے ہوئے عوام کو رمضان بازاروں کا رخ کرنے کی ترغیب دی . انہوں نے نشاندہی پر چینی کا موقع پر وزن کرایا جو مقررہ سے زیادہ پایا گیا . خریداری کیلئے آنے والے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید عبدالعلیم شاہ ، چیئرمین یونین کونسل عمران شاہ ، سرور صدیقی اوردیگر نے رمضان بازاروں کو کامیاب قرار دیا. انہو ں نے کہاکہ فراہم کی جانے والی اشیاء مارکیٹ سے واضح کم نرخوں میں دستیاب ہیں . اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ رمضان بازاروں میں آٹھ سے چھ بجے تک تمام اشیاء کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی . انہوں نے ہدایت کی کہ سبسڈی کی اشیاء کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے.
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں کو فراہم کی جانے والی چینی کے گودام کا بھی دورہ کیا . پیکنگ کی تیاری اور دیگر مراحل کا جائزہ لیا. اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کاشف جلیل اور دیگر افسران موجود تھے .