لیہ(صبح پا کستان) حکومت پنجاب کاشت کاروں کی خوشحالی زرعی معیشت میں اضافہ کے لیے اربوں روپے کی مالیت سے مختلف پیکجز کے ذریعے مالی امداد فراہم کررہی ہے اور لائیو سٹاک کی کٹا بچاؤو کٹا پال سکیم کے تحت مالی اعانت کی فراہمی اس وسیع ترسلسلے کی عملی کڑی ہے ،یہ بات چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے لائیو سٹاک کمپلیکس میں کٹاپال سکیم کے تحت فارمرز میں مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ممبران ضلع کونسل مہر احمد حسن کلاسرہ ،ملک مقبول حسین تھندہمراہ تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق نے بتایا کہ ضلع بھر کے 800کٹاپال فارمرز کو رجسٹر ڈ کیا گیا تھا جنہیں 6500روپے فی کس مالی اعانت کے چیک تقسیم کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کٹابچاؤ سکیم کے تحت ڈیٹا مرتب کرکے انہیں بھی 4ہزار روپے فی کس مالی امدا د فراہم کی جائے گی ۔بعدا زاں چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،ممبران ضلع کونسل مہر احمد حسن کلاسرہ ،ملک مقبول حسین تھندنے فارمرزمیں مالی اعانت کے چیک تقسیم کیے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے کہا کہ پنجاب حکومت کاشت کاروں کو مختلف پیکجزکے تحت مالی امداد فراہم کررہی ہے جس کے بہتر ثمرات مرتب ہورہے ہیں اور امسال گندم کی بمپرکراپ اس کا عملی نمونہ ہے۔انہوں نے لائیو سٹا ک کی اس سکیم کو گوشت کی بہتر پیداوا ر کے لیے مفید قرار دیااور دور دراز دیہی علاقوں میں بھی سروے کے ذریعے مالی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔