راجن پور( صبح پا کستان )کمشنر ڈیرہ غازی خان اللہ رکھا انجم نے ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد کے ہمراہ بے نظیر برج اور اس کی اپروچ روڈ کا معائنہ کیا اور اس سے دریائی پانی کے بہاؤ سے متاثرہ علاقوں اور ترقیاتی کا موں کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے حفاظتی بندوں کا بھی معائنہ کیا جن میں فخر فلڈ بند اور مشوری بند کا دورہ کیا ۔کمشنر نے کہا ہے کہ اس برج کے مکمل ہونے سے دو اضلاع کی ترقی میں اضافہ ہو گا اور فاصلے بھی کم ہو جائیں گے ،لوگوں کے آنے جانے میں بھی آسانی ہو جائے گی۔اس موقع پر ریسکیو 1122کو ہدایت کی کہ پانی جمع ہونے پر محصور اور مشکلات کا شکار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں ۔کمشنر نے نزدیکی آبادی اور فصلات کو محفوظ بنانے کے لئے تعمیر شدہ فخر بند اور مشوری بند کا بھی معائنہ کیا ۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان اللہ رکھا انجم نے ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمدکے ہمراہ برصغیر کے عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کی دربار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی ۔اس موقع پر محکمہ اوقاف کی طرف سے کمشنر اور ڈی سی کی دستار بندی کی گئی ۔بعد ازاں علاقے کی ترقی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔