چوک اعظم (صبح پا کستان)چیئرمین محکمہ اوقاف اور ضلعی آفیسران کا پٹہ داران سے ناروا سلوک ،تین سال کے لئے ٹھیکہ پر دئیے گے رقبوں کی ایک سال بعد منسوخی،خود ساختہ بولی دہندگان کو بلوالیا،بولی دہندگان نوٹوں سے بھرے شاپر لے کر محکمہ اوقاف لیہ کے آفس پہنچ گئے ،ضلعی صدر انجمن پٹہ داران محکمہ اوقاف نے اوقاف کے آفس کے سامنے سینکڑوں پٹہ داران کے ساتھ دھرنا ،بولی کو کینسل کروادیا تفصیل کے مطابق انجمن پٹہ داران متروکہ وقف املاک محکمہ اوقاف ضلع لیہ کے ضلعی صدر چوہدری طارق باجوہ نے سینکڑوں پٹہ داران کے ہمراہ محکمہ اوقاف لیہ کے آفس کے سامنے دھرنا دیا جوکہ دوسرے روز بھی جاری رہا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر چوہدری طارق باجوہ نے کہا کہ چیئرمین محکمہ اوقاف صدیق الفاروق کے حکم پر ایک سال قبل رقبوں کی نیلامی کے لئے بولی ہوئی جوکہ 2016تا2019تک کے لئے پٹہ داران نے قیمت جمع کروا کر حاصل کر لی جس کی باقاعدہ محکمہ اوقاف نے رسیدیں بھی جاری کی لیکن ایک سال گزرنے کے بعد ہی محکمہ اوقاف کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لیہ ملک اسماعیل اور پٹواری شیر محمدسیال نے کسی بھی پٹہ دار جو بتائے بغیر تمام الاٹ شدہ رقبوں کو کینسل کر دیا اورنئی بولی کے لئے کروڑ لعل عیسن سے اپنے چہیتے اور کمیشن مافیاٹھکیداروں کو بلوا لیا جوکہ نوٹوں کے شاپر بھر کر نیلامی میں حصہ لینے آگے انہوں نے کہاکہ نیلامی کئے گے رقبوں کو کینسل کرنے کا اختیار چیئرمین محکمہ اوقاف کو بھی نہیں ہے ا س کا اختیار صرف وفاقی سیکرٹری اوقاف کو ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ اوقاف لیہ کے ذمہ داران ہمیں کینسل شدہ رقبوں کا ریکارڈ تک نہیں دکھا رہے ہمیں معلوم تو ہو کہ تین سالہ ٹھیکہ کو ایک سال میں کیسے اور کس کے حکم پر کینسل کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ جب ہمیں رقبوں کی نئی نیلامی بارے علم ہوا تو ہم نے سینکڑوں پٹہ داران کے ہمراہ محکمہ اوقاف لیہ کے آفس کے سامنے پٹہ داران کے حقوق کی خاطر احتجاجی دھرنا دیا اس دھرنے کو آج دوسرا روز ہے ہم نے ہونے والی خودساختہ بولی کو بھی رکوا دیا ہے لیکن محکمہ اوقاف کے آفیسران اورکی ہٹ دھرمی کہ ابھی تک کوئی بھی ذمہ دار اہلکار پٹہ داران کے ساتھ مزاکرات کے لئے نہیں آیا ۔ضلعی صدر چوہدری طارق باجوہ نے کہاکہ جس تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے ہم احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے اور دھرنے کادائرہ کار ملتان اورلاہور اوراسلام آباد تک وسیع کریں گے آخر میں انہو ں نے کہاکہ ہم نے وفاقی سیکرٹری محکمہ اوقاف اسلام آباد میں رٹ پٹیشن بھی دائر کی ہوئی ہے۔دھرنے سے ملک محمدحسین چھینہ ،سرورہانس،منظور حسین چھینہ ،ظفر اقبال ہانس ،چوہدری نشان دین،رانامحمدعباس ،منظور کھیڑاکے علاوہ سینکڑوں کی تعدادمیں پٹہ داران نے شرکت کی