لیہ(صبح پا کستان) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے پٹرولیم رولز پر عمل درآمد کے لیے خصوصی ٹیمیں ترتیب دے کر چیکنگ کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 4افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔یہ بات سول ڈیفینس آفیسر خالد کریم قریشی نے چوک اعظم ،فتح پور کے مختلف مقامات کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔دوران معائنہ حاجی ساجد فاروق نیو تھل پٹرولیم سروس ،ملک محمد بلال لاڑچک نمبر 149ٹی ڈی اے لاڑ منی پٹرول پمپ ،عبدالغفور آہیر پٹرولیم سروس اور نیاز حسین آہیرنیاز منی پٹرول پمپ پٹرولیم رولز کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔جس پر متعلقہ تھانہ میں مقدمات درج کروا دیے گئے ۔