لیہ (صبح پا کستان)گند م خریداری مہم کے دوران کاشت کاروں کو تما م دستیاب وسائل بروئے کار لاکر سہولیات فراہم کی جائیں اور بار دانہ کی منصفانہ تقسیم کے لیے میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروے کار لائے جائیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے سیکرٹری خوراک پنجاب شوکت علی کے ہمراہ محکمہ خواراک کی گندم خریداری مراکز حیدر شاہ وکروڑ لعل عیسن کے معائنہ کے موقع کہی ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری ذوالفقار، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر رانا محمد اشرف و اے سی کروڑ محمد تنویر یزداں نے سیکرٹری خوراک اورڈپٹی کمشنرکو بریفنگ کے دوران بتایاکہ ضلع لیہ میں محکمہ خوراک کے تحت 9لاکھ 20ہزار گندم خریدار ی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے او ر کاشت کاروں کو 9 خریداری مراکز سے باردانہ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے آن لائن مانیٹرنگ، کاشت کاروں کے لیے سایہ ،بیٹھنے کے لیے کرسیاں ،پینے کے لیے ٹھنڈا پانی کاانتظام بھی کیا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مجموعی طوپر انتظاما ت کو تسلی بخش قرار دیا اور سنٹرز پر تعینات پر کوراڈی نیٹر ،ریونیوکے عملہ کو موثر مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔