ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان) چوتھی نیشنل چک بال چیمپئن شپ کے مردوخواتین کھلاڑیوں کے مقابلے لیاقت جمنیزیم اسلام آباد میں منعقد ہوئے . چیمپئن شپ میں صوبہ پنجاب (اے) پنجاب (بی) سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخواہ ، فاٹا ، اسلام آباد (کیپیٹل) پاکستان پولیس ، ایئرفورس اور آزاد کشمیر کی مردوخواتین ٹیموں نے شرکت. چوتھی نیشنل چک بال چیمپئن شپ کا افتتاح وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ نے کیا. مردوں کا فائنل فاٹا اور پنجاب کے درمیان ہوا جو پنجاب کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایک سکور سے جیت لیا . اسی طرح خواتین کا مقابلہ پنجا ب او رخیبرپختونخواہ ٹیموں کے مابین ہوا جو پنجاب کی ٹیم نے بآسانی جیت لیا. چیمپئن شپ میں پنجاب کی دونوں ٹیموں مردوخواتین نے پہلی بار گولڈ میڈلز حاصل کیے جو صوبہ پنجاب کیلئے اعزاز کی بات ہے . فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان چک بال فیڈریشن محسن بیگ تھے جنہوں نے کامیاب ٹیموں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے . چوتھی چک بال چیمپئن شپ میں فیاض حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جن کا تعلق ڈیرہ غازیخان شہر سے ہے .