لیہ( صبح پا کستان ) جمعیت علماء اسلام ضلع کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا محمد ربنواز فاروقی مدرسہ تجوید القرآن لیہ میں منعقد ہو ا جس میں عالمی اجتماع کی کامیابی پر ضلع بھر سے آئے ہوئے کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر نے کہا کہ عالمی اجتماع دین اسلام کی سربلندی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگااور آنے والے الیکشن میں قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر جمعیت کے امیدوار کھڑے کیے جائیں گے ،ضلعی جنرل سیکرٹری قاری منور حسین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت قانون میں ترمیم ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،سفیر امن مولانا مفتی محمد شفیع مرحوم کی زندگی پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر دلعزیز انسان تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی اسلام کی سربلندی کیلئے وقف کر دی انکی وفات سے جماعت میں جو خلا پیدا ہو اہے وہ پُر نہیں ہوسکتا ۔اجلاس کے آخر میں مولانا مفتی محمد شفیع کی روح کے ایثال ثواب کیلئے دعا بھی کرائی گئی ۔ایک قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ لیہ میں ہونے والی18,18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو فی الفور ختم کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔اگر لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہی تو بھر پور احتجاج کیا جائے ۔