اسلام آباد(مانیٹرننگ ڈیسک ) ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالت نے پانامہ کیس کے فیصلے کے وقت سپریم کورٹ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت جاری کردی ہے جبکہ کیس کا فیصلہ سننے والوں کو خصوصی پاسز جاری کئے جائیں گے.
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے20اپریل کودوپہر2بجے پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق فیصلے کے وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ عدالت کے اندر کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ، تاہم فیصلے کے وقت سپریم کورٹ آنے کے خواہش مند حضرات کو خصوصی پاسز جاری کئے جائیں گے۔ جبکہ پانامہ کیس کے فریقین کو عدالت میں آنے کے لئے پاسز کی ضرورت نہیں ہوگی وہ نوٹس کی کاپی دکھا کر عدالت میں آسکتے ہیں۔
source….
http://dailypakistan.com.pk/national/18-Apr-2017/562345