لا ہور (مانیٹرننگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رحیم یارخان میں خواجہ فرید یونیورسٹی انجینرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ رحیم یار خان میں پاکستان کی بہترین انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی یونیورسٹی بنائی جارہی ہےاورجنوبی پنجاب میں جدید علوم کے فروغ میں یہ یونیورسٹی اہم کردار ادا کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ منصوبے پر دن رات کام کر کے اسے مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی،چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین،رجسٹرار انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی ۔
source…
http://city42.tv/latest-news/2017/04/17/chief-minister-punjab-university-rahim-yar-khan/