لیہ (صبح پا کستان) میونسپل کمیٹی کے بائی لاز پر عمل درآمد کرتے ہوئے بہتر و معیار ی میونسپل سروسز کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔یہ بات چیئرمین ایم سی لیہ حافظ محمد جمیل نے اجلاس کے موقع پر کہی۔اجلاس کی صدارت کنوئینئرسعید گلزارحسین شا ہ نے کی۔اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ماڈل بائی لاز برائے مشتہری،اعزازیہ چیئرمین ،و ائس چیئرمین و ممبران میونسپل کمیٹی بلڈنگ بائی لاز ،پیدائش و اموات اندراج ،لیگل ایڈوائزر کی تعیناتی ،شادی بیاہ ودیگر تقریبات کے لیے میلاد گراونڈ ،پڑھا گراونڈ و پارکس کی فراہمی اور میونسپل کمیٹی کے مختلف ٹھیکہ جات کی نیلامی ایسے بائی لاز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں چیئرمین حافظ محمد جمیل اور اظہر ہانس ،ظفر اقبال،عبدالعزیز خان ایڈووکیٹ ،ساجد محمود، مہر غلام عباس نے مصالحتی کونسل و بائی لاز کے بارے میں اظہار خیال کیا۔قبل ازیں میونسپل کمیٹی کے آفیسر اعجاز خان کی والد ہ کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی اور مائیک نہ ملنے پر اپوزیشن اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔جبکہ دیگر اراکین نے بلاوجہ بائیکاٹ پر مذمتی قرارداد پیش کرکے منظور کی۔
اجلاس میں مائیک نہ ملنے پر ممبران کی آپس میں نوک جھونک پر اپوزیشن اراکان نے اجلاس سے بائیکاٹ کیا۔ اپوزیشن اراکان نے باہر بیٹھ کر کنونیئر کے رویے کے خلاف احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔اپوزیشن ارکان نے موقف اختیار کیا کہ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس نہیں ہوسکتا اور اجلاس کو غیر قانونی قرا ر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبران عابد انوار علوی، ملک مظفر دھول، کامران روحانی نے کہاکہ کنویئر کا رویہ غیر مہذبانہ ہے جس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، اجلاس میں کورم پورا نہیں ہے جس کی نشاندہی کر چکے ہیں ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اگر اجلاس اسی طرح جاری رہے تو ہم بائیکایٹ جاری رکھیں گے اور ہر فورم پر احتجاج کر یں گے۔ بعدازاں اپوزیشن کی غیر موجودگی میں اجلاس کی کارروائی کی گئی جس میں گزشتہ اجلاسوں کی توثیق سمیت چیئر مین ، وائس چیئر مین کے اعزازیہ ، پیدائش واموات کے اندارج کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو چیئر مین حافظ جمیل نے بتایا کہ شادی بیاہ کی تقریبات کے لئے دو گراؤنڈ میلاد گراؤنڈ اور پڑ ا گراؤنڈ کے علاوہ کہیں کوئی تقریب منعقد نہیں کی جاسکتی۔اجلاس میں عبدالعزیز کھوکھر کی مصالحتی کمیٹیوں کی تشکیل اور اظہر خان ہانس کی اپوزیشن اراکان کے رویے کی مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی۔
میونسپل کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی ممبر اظہر خان ہانس نے اجلاس میں مطالبہ کیا کہ اپوزیشن اراکان کا رویہ غیرمہذبانہ ہے جس پر ان کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے۔ اظہر خان ہانس نے اپوزیشن اراکان کے رویے پراجلاس میں قرار دادبھی پیش کی جس کو منظور کر لیا گیا۔ بعدا زاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے اجلاس کا مطلب شہریوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے منصوبہ بندی کی جائے مگر اپوزیشن اراکان نے غیر اخلاقی، غیر مہذبانہ رویہ اختیار کر کے مایوس ہے جس پر میں نے تجویز پیش کی ہے کہ ان کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے۔