لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ میں تین روزہ پولیو مہم کے دوران 325383پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرئے پلانے کے لیے تما م خصوصی ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کی جائے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر ڈی ایچ کیوہسپتال لیہ میں کہی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ،سی ای اوصحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامیٹہ ،ایم ایس ڈاکٹر بشیر احمد سمرا ،ڈی ایس وی ظفر عباس، سینٹری انسپکٹر محمد حنیف محسن نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرئے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر بریفنگ کے دوران سی ای او صحت نے بتایا کہ 19اپریل تک تین روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 325383بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرئے پلانے کے لیے 790خصوصی ٹیمیں کام کررہی ہے اور نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر علی شیر ٹیم لیڈ ر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے موثر مانیٹر نگ کی ہدایت کی۔
پولیو مہم کے پہلے روز سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے چوبارہ ،نواں کوٹ ،شیر گڑھ میں پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی اور ڈور مارکنگ و فنگر مارکنگ چیک کیں۔اس موقع پر ڈی ڈی او ایچ چوبارہ ڈاکٹر طاہر افتخار چوہدری نے بتایا کہ تحصیل چوبارہ کے پانچ سال تک کی عمر کے 44752بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے 137خصوصی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔