لیہ (صبح پا کستان) قیام امن کے لئے تمام توانا ئیاں صرف کی جایءں، مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے عوام کی عزت او رانصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی دوران میٹنگ پولیس افسران کو ہدایات،کانفرنس روم میں منعقدہ میٹنگ میں ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز کی شرکت ،مقدمات و کرائم کا جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق دفتر پولیس کانفرنس روم میں منعقدہ میٹنگ میں ڈی ایس پی کروڑ منور بزدار ،ڈی ایس پی صدر ارشاد شاہ ، ڈی ایس پی چوبارہ تنویر خان ،ڈی ایس پی لیگل محمد اصغر اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز شریک ہو ئے دوران میٹنگ رواں سال میں ہونے والے کرائم اور درج مقدمات میں اب تک ہونے والی تفتیش و پیش رفت کا جائزہ لیا گیا زیر تفتیش مقدمات اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی جانے والی کاروائی جیسے امور زر بحث لائے گئے ڈی ایس پیز نے اپنے اپنے سرکل میں ہونے والے کرائم کے حوالے سے ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دی ڈی پی او نے کہا کہ مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مال مسروقہ کی برآمدگی کی جائے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پر امن معاشرے کی ضمانت ہے گرفتار لہذا مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے تمام توانیاں صرف کی جائیں گشت کوموثر کیا جائے تھانہ پر آنے والے عوام کی عزت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے