ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن عمران کشور کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے انچارج اے ایس آئی خالد اقبال ، ہیڈکانسٹیبل جمشید اقبال، ذوالفقاراحمد اور فرحان اصغر نے تعلیمی اداروں سکالر ز ان پبلک سکول ، بسم اللہ پبلک سکول کے علاوہ کمرشل مارکیٹ غازیگھاٹ ، بس سٹینڈ ، گڈز ٹرانسپورٹ ، ٹریکٹر مارکیٹ اور دیگر مقامات پر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا طلبہ ، ڈرائیوروں اور لوگوں کو ٹریفک قوانین ، محتاط ڈرائیونگ ، چمک پٹی کا استعمال ، ہیلپ لائن 1124,15 ، تیز رفتاری ، ون ویلنگ ، سکیورٹی اور ڈینگی بخار سمیت مختلف موضوعات پر آگاہی لیکچرز دیئے . ملتان روڈ پر سیفٹی کیمپ بھی لگایاگیا. آہستہ چلنے والی گاڑیوں پر ریفلیکٹرز لگانے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے .
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










