ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)چھ ماہ سے تنخواؤں کی عدم ادائیگی کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا کوئٹہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ،تنخواؤں کی فراہمی تک واٹر سپلائی نہیں چلائیں گے پانچ روز سے شہر میں پینے کے پانی کا شدید بحران ،شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے اعلان کیا اگر ہمیں تنخوائیں نہ دی گئیں تو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے تفصیلات کے مطابق بلدیہ ایمپلائزیونین میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام کوئٹہ روڈ پر مظاہرہ کیا گیااحتجاجی مظاہرین سے مرزامحمد عیسٰی اور محمد حسنین فراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربن واٹر سپلائی کے سینکڑوں ملازمین انہیں چھ ماہ سے تنخوائیں نہیں ملی میئر کارپوریشن ملازمین کی تذلیل کررہاہے رول ایمپلائزیونین میونسپل کارپوریشن واٹر سپلائی اور ڈسپوزل سکیمزکے 225 ملازمین تنخوائیں ادا کی جائیں اور انہیں ضلع کونسل یا پبلک ہیلتھ میں ایڈجسٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام ممبر قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقا تیں کرکے انہیں آگاہ کیا لیکن کوئی نوٹس نہ کیا گیا انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بروقت تنخوائیں دی جائیں ورنہ ہڑتالیں کرتے ہوئے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے ۔