لیہ(صبح پا کستان)چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ کی تمام یونین کونسلز میں ترقیاتی فنڈز برابری کی بنیاد پر تقسیم کرکے لوگوں کو بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ کے تعمیر وترقی کیلئے ممبران ضلع کونسل کے مطالبات کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دورہ لیہ کے سپاس نامہ میں شامل کرایا جائے گا،اجلاس میں مختلف قراردادوں کو ہاؤس میں پیش کیا گیا جن میں لوکل گورنمنٹ کی طرف سے بھجوائے گئے مسودہ تشہری بائی لاز کی منظوری کی قرارداد،چیئرمین کا 40ہزار،وائس چیئرمین کا 30ہزار ،ممبر ضلع کونسل 1ہزار فی اجلاس کے اعزازیہ کی قرار داد ،نہری پانی کی وارہ بندی،لیہ کے نہروں کو پورا پانی نہ ملنے اور تھل کینال کی ری ماڈلنگ کی قرار داد،دریائے سندھ کے دریابرد لوگوں کو متبادل زمین کی فراہمی ،حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت ،دریائی علاقوں کے لوٹی سڑکوں کی مرمت پر شوگر سیس فنڈ سے تعمیر ومرمت کی قرارداد ،اور ممبر ضلع کونسل کے ایک ہزار اعزایہ کی نامنظوری اور اعزازیہ کا لفظ ختم کرنے کے مطالبہ کی قرار دادیں ،صاحبزادہ محبوب الحسن سواگ،چوہدری پرویز اختر،ملک یونس حسن کنجال،شگفتہ مسزحسین کنجال،مہر احمد حسن کلاسرہ،محم دیٰسین،ڈاکٹر شہزاد گل،طاہر سفیان نے پیش کیں جن کو منظور کرلیا گیا ،ضلع کونسل کے اجلاس سے چیئرمین ضلع کونسل نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی سڑکوں کی مرمت،دریائے سندھ کے دریا برد علاقہ کے لوگوں کی بحالی،لیہ پروٹیکشن بند کی تعمیر ومرمت،لیہ کروڑ اور ایم ایم روڈ کی دو رویہ تعمیر،ضلع کونسل کے دفتر کی تعمیر اور بی زیڈ یو بہادر کیمپس لیہ کو مکمل یونیورسٹی کو درجہ دلانے کے علاوہ دیگر منصوبہ جات کیلئے وفاقی اور صوبائی گورنمنٹ کو ضلع کونسل و ممبران اسمبلی کی طرف سے لکھ کر بھجوادیا گیا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف لیہ دورہ کے دوران لیہ تونسہ پل کے افتتاح کے علاوہ دیگر میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے تمام ممبران کے حلقوں میں مساویانہ بنیاد پر ان کی مشاورت سے ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔