ڈیرہ غازی خان (مانیٹرننگ ڈیسک )آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، ڈیرہ غازی خان میں 5 دہشتگرد مارے گئے، ایک رینجرز اہلکار بھی شہید ہوا۔
آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، ڈیرہ غازی خان میں سیکیورٹی اہلکار دشمن پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے، 5 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور افسر زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی خان میں رینجرز کی جانب سے انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، کارروائی صبح سویرے قلعہ منرو سے 40 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں واقع چھیرا تھل کے علاقے میں کی گئی۔
پنجاب رینجرز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی کامران شہید جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز ہارون زخمی ہوگئے، جنہیں سی ایم ایچ ملتان منتقل کردیا گیا۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails











