ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)پرنسپل غازی میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید نے کہا ہے کہ نرسنگ بہت مقدس پیشہ ہے، اور نرسز قوم کی عظیم بیٹیاں ہیں۔ ہمارے ملک میں کوالیفائیڈ نرسز کی ضرورت ہے کیونکہ ڈاکٹر کے علاج کے بعد مریض کا زیادہ خیال رکھنا نرسز کا کام ہوتا ہے، نرسز سکول کو اپ گریڈ کر کے اسے بہت جلد کالج کا درجہ دیدیا جائے گایہ بات انہوں نے سکول آف جنرل نرسنگ اینڈ مڈوائفری میں دوپٹہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی نرسنگ سکول کی خدمت علاقے کے لیے بہت بڑی نعمت ہے انہوں نے کہا کہ نرسنگ کالج کی بھی اشدضرورت ہے تاکہ صحت کے شعبے میں مزیدبہتری آنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مزید سہولیات میسرہونگی۔ تربیت مکمل کرنے والی طالبات پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے ٹریننگ کے بعد گھر نہیں بیٹھیں گی بلکہ وہ صحت کے شعبہ میں اپنی خدمات پیش کریں ہر مریض کو اپنا مریض سمجھیں وہ دن دور نہیں جب اس سکول کا درجہ لاہور کے نرسنگ سکول کے برابر ہوگا۔اس تقریب میں ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی ،پرنسپل نرسنگ سکول طاہر شاہد،میڈیا کوارڈینٹرسلمیٰ سکندراور ڈاکٹر خالدتحسین نے بھی خطاب کیاسکول کی طالبات نے دئیے سے دیاجلا کر چراغاں کیااور پرنسپل نرسنگ سکول طاہر شاہدنے زیرتعلیم 24 طالبات کی دوپٹہ پوشی کی اور تین ماہ میں نرسنگ فرسٹ بیج میں بہتر کارکردگی پر طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنی والی افرس عطا ،سیکنڈمشال بی بی ،اور تھرڈپوزیشن حاصل کرنے والی سلمی بی بی کو ایوارڈ سڑٹیفیکیٹ دئیے گئے ۔